لبوب خاص مجرب حکیم خواجہ نعیم
- Get link
- X
- Other Apps
لبوب خاص
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے
آج ایک بار پھر آپ تمام دوستوں کے درمیان حاضری ہو رہی ہے ایک نئے نسخے کے ساتھ امید کرتا ہوں کہ نسخہ آپ کو پسند آئے گا ان شاءاللہ تعالیٰ ۔
ہمارا آج کا نسخہ لبوب خاص کے نام سے مشہور معروف نسخہ ہے جس کو بہت سے حکماء کرام بنا چکے ہیں آج آپ دوستوں کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہ ۔مغز چلغوزہ ۔50 گرام ۔مغز اخروٹ 50 گرام ۔مغز فندق 50 گرام ۔کنجد مقشر ۔50 گرام ۔مغز خربوزہ ۔50 گرام ۔مغز خیارین ۔50 گرام ۔مغز پنبہ دانہ تازہ ۔50 گرام ۔ثعلب مصری اصل ایک نمبر کوالٹی والی ۔50 گرام ۔مغز بادام شیریں ۔50 گرام ۔تخم گزر ۔50 گرام ۔تخم پیاز ۔50 گرام شہد خالص ایک نمبر کوالٹی والا سہ چند ادویات ۔
ضروری نوٹ ۔تمام مغزیات تازہ لینے ہیں باسی یا پرانے نہ ہوں جن میں سے بدبو آ رہی ہوتی ہے ورنہ آپ کی دوا خراب ہو جائے گی اور کھانے میں خراب ذاہقہ ہو گا ۔
تمام ادویات کو ہاون دستے کی مدد سے کوٹ کر باریک چھلنی سے چھان لیں اور شہد کا قوام بنا کر شامل کریں آپ کی دوا تیار ہے ۔
آدھی چمچ سے ایک چمچ چائے والی مقدار خوراک دن میں دو بار جب چاہیں دودھ کے ساتھ استعمال کریں گے ۔
فوائد انتہائی مقوی باہ دوا ہے جو نہ صرف دل و دماغ کی کمزوری دور کرتی ہے بلکہ گردوں و مثانہ کو قوت دیتی ہے ۔جو لوگ اس غلط فہمی کا شکار رہتے ہیں کہ مردانہ طاقت والی ادویات گردوں کو نقصان دیتی ہیں وہ اس دوا کو کھا کر بتائیں ان لوگوں کی ساری غلط فہمی دور ہو جائے گی ۔اعادہ شباب و قوت مردمی میں سریع الاثر دوا ہے گرمی خشکی کی تمام علامات کو ختم کرتی ہے سپرم کی تعداد بڑھاتی ہے تھکن سستی کاہلی ختم کرتی ہے جسم میں نئی جان پیدا کرتی ہے چہرے کو نکھارتی ہے ایک بے ضرر مقوی باہ ٹانک ہے پیور ہربل فارمولا بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ بغیر کسی نقصان کے بلاخوف بلا جھجک استعمال کریں اللہ پاک نے چاہا تو آپ کو مایوسی نہیں ہو گی ۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment