دافع ٹانسلز وجملہ امرض حلق,ٹانسلز ,گلے کے غدود ,ورم گلو ,خنازیر کنٹھ مالا, بحتہ الصوت, خناق,ورم لوزتین ,ورم حلق,ورم حنجرہ
ٹانسلز گلے اور حلق کے تمام امراض کی شافی دوا.
یہ دوا خاص ٹانسلز ,گلے کے غدود ,ورم گلو ,خنازیر کنٹھ مالا, بحتہ الصوت, خناق,ورم لوزتین ,ورم حلق,ورم حنجرہ, کے لیے مفید ترین اور موثر ترین دوا ھے یہ دوا ہر طرح کے ٹانسلز خواہ نئے ہوں یا پرانے مفید ھے ٹانسلز بننے کی کئئ وجوھات ہیں یہ مورثی بھی ھوتی ہیں اور بےاحتیاطی کی وجہ سے بھی معرض وجود میں آتی ہیں . ترش کھٹی ٹھنڈی یا گرم گرم چیزیں کھانے سے گلہ خراب ہوتا ھے اور
ٹانسلز غدود میں سوجن ہو کر یہ اپنے قدرتی سایز سے بڑھ جاتے ہیں ان میں سرخی ہوجاتی ھے جسکے باعث گلے میں شدید درد تکلیف شروع ہو جاتی ھے رفتہ رفتہ بخار چڑھتا ھے گلہ سوجنا شروع ہو جاتا ھے ھلکی سردی لگتی ھے سر اور جسم میں درد نبض تیز ہوجاتی ھے سستی کاھلی سانس لینے میں دشواری ہوتی ھے غذا نگلنے میں دشواری ہوتی ھے حتی پانی پینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ھے منہ سے ناگوار بو آتی ھے ناک سے پتلا رقیق پانی بھی حلق میں گرتا ھے اس سبب آوز خراب ہو جاتی ھے . دنیا اسکا حل آپریشن جانتی ھے مگر یہ سراسر نقصان اور زیادتی ھے قدرت نے یہ غدود گلے کے محافظ کے طور پر دئیے ہیں جو گلے کو مختلف مسایل اور خطرات سے بچاتے ہیں اس لیے بچوں یا بڑوں کا قطعی آپریشن مت کروایے اور یہ دوا استعمال کریں.
آج کا نسخہ حقیر حکیم سید نادر حسین شاہ اطبا حکما کے لئے یادگار تحفہ کے طور پر پیش کر نے کی سعادت حاصل کر رھا ھے یہ نسخہ عرصہ دراز سے مطب الشیرازی پر بنا یا جاتا ھے فلاح انسانی کے جزبہ کے پش نظر نسخہ پیش کر دیا ھے یہ نسخہ جہاں ٹانسلز کا بہترین علاج ھے وہیں یہ حلق کے تمام امراض کو ختم کرتا ھے گلے کے بڑھے ہوے غدود پر نافع ھے آوز کو صاف کرتا ھے خوش الحانی کو پیدا کرتا ھے خطبا واعظین مقررین نعت خواں حضرات کے لیے بہترین تحفہ ھے اگر دوران خطابت مقرر کا گلہ بیٹھ جاتا ھے تو یہ دوا گھنٹوں تقریر کرنے پر بھی آوز کو کویل کی طرح بلند اور صاف کرتی ھے . گلہ کو صاف شفاف کر کے تمام عوارضات کو ختم کرنا اسکا ادنی سا کرشمہ ھے .گلے اور حلق سے مربوط تمام امراض پر آنکھیں بند کر کے اس دوا کو استعمال کریں اور کرشمہ طب ملاحظہ فرمایے برسوں پرانے سوجھے بیٹھے ٹانسلز زدہ خراب گلے چند دن میں درست ہوجایں گے نسخہ خاص حاضر ھے.
ست ملٹھی, ست کاکڑا سنگھی, ست الایچی, ست سونف, ست سفیدہ ,تمام 6گرام فی کس, رس توت سیاہ200 گرام شہد ۵۰ گرام گودہ املتاس ۵۰ گرام سب کویکجا کر لیں اور ھلکی آنچ پر گرم کریں اورتمام مواد یکجا ہونے پر اتار کر ٹھنڈا کر لیں .مقدار خوارک ایک چمچ صبح و دوپہر شام. دوا سے قبل مریض نیم گرم پانی میں نمک و ھلدی ملا کر ۳ غرارے کرے پھر دوا استعمال کرے.
یہ شربت( دافع ٹانسلز وجملہ امرض حلق ) کے نام سے مطب الشیرازی پر عرصہ دراز سے تیار کیا جاتا ھے. .
احقر العباد حکیم سید نادر حسین شاہ
Comments
Post a Comment