حب زعفرانی شنگرفی
حب زعفرانی شنگرفی
بہترین مقوی اعصابی مقوی باہ و امساک نسخہ ۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین یارب العالمین ۔
آج ایک بار پھر ایک بہترین و مجرب نسخے کے ساتھ آپ کے درمیان حاضری ہو رہی ہے ہے اللہ پاک سے دعا ہے کہ جو دوست اس مرض میں مبتلا ہیں انکو اس دوا سے شفاء کاملہ عطا فرمائے ۔
ہمارا آج کا نسخہ معمول مطب نسخہ جو آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے اعصابی کمزوری کو دور کرتا ہے پٹھوں کو طاقت دیتا ہے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے بہترین مقوی باہ اور اعلیٰ درجے کا امساکی نسخہ ہے امساک کو بڑھاتا ہے زیادہ تعریفیں کرنا مقصود نہیں بناہیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے آگاہ کریں ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہ ۔ سونٹھ ۔20 گرام ۔لونگ 20 گرام ۔ریگ ماہی ۔20 گرام ۔زعفران اول کوالٹی والا ۔20 گرام ۔جدوار خطائی 20 گرام ۔جنسنگ 20 گرام ۔کشتہ شنگرف در مالکنگنی بھلاؤں تل سیاہ۔10 گرام ۔اجواہن خراسانی 10 گرام ۔دارچینی 20 گرام
ماسوائے زعفران و کشتہ شنگرف کے باقی تمام ادویات کو باریک پیس لیں اور زعفران کو الگ کھرل کر کے شامل کریں ساتھ ہی کشتہ شنگرف بھی شامل کر کے دانہ مٹر برابر گولیاں بنا لیں۔
صبح شام ایک ایک گولی کھانے کے بعد ھمراہ نیم گرم دودھ کیساتھ استعمال کریں۔
ایسے نوجوانوں اور بوڑھوں کے لئے یہ نسخہ ترتیب دیا گیا ہے جن کے پاس جنسی حوالے سے کچھ بھی نہیں بچا۔
ضعف مردانہ کی خاص دوا ہے سرعت انزال کے مریض بھی اس دوا کو استعمال کر سکتے ہیں۔
پہلے دن سے ہی رزلٹ ملنا شروع ہو جاتا ہے باقی تمام فوائد اوپر لکھ دیے ہیں ۔
حب زعفرانی شنگرفی بناہیں اور اس کے حیرت انگیز جادو بھرے رزلٹ سے لطف حاصل کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں
اس دوا کی ویڈیو دیکھنے کے لیے ہمارے یو ٹیوب چینل پر تشریف لائیں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں آپ کو بہترین اور مجرب نسخہ جات کی ویڈیو دیکھنے کو ملتی رہیں گیں ان شاءاللہ تعالیٰ ۔
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment