پیشاب میں ریگ(ریت) آنا
پیشاب میں ریگ(ریت) آنا::
یہ دو طرح کی ہوتی ہے ایک سرخ دوسری زرد رنگ ۔سرخ رنگ کی بکثرت گوشت خوری۔انڈے۔شراب وغیرہ سے ہوتی ہے دوسری جگر کی خرابی۔بدہضمی دیرینہ۔سستی و کاہلی۔کمی ورزش کی وجہ سے ہو جاتی ہے ۔جس بھی قسم کی ہو یہ معجون استعمال کریں انشاءاللہ شفا ہو گی ۔
میتھی۔کرفس۔تخم خیار۔تخم خربوزہ 3۔3 تولہ
کہربا۔مصطگی۔خارخسک 2۔2 تولہ
تخم کثوث۔تخم مولی۔سنگ سرماہی۔حجر یہود 1۔1 تولہ
سنبل الطیب ۔ناگ کیسر ۔دارچینی 9۔9 ماشہ
سب کا سفوف بنا کر ہموزن شکر کا قوام کرکے معجون بنا لیں ۔
3 صبح وشام عرق سونف 50 گرام سے لیں
میاں محمد احسن
Comments
Post a Comment