اٹھراہ کا مجرب علاج

امراض نسواں
اٹھراہ کا مجرب علاج

اسلام علیکم
امید ہے تمام دوست احباب خیر وعافیت سے ہوں گے

دوستوں اٹھرا کا الزام 
عورت کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔
 ایک طرف ایسی عورت 
 بے بس ماں ہوتی ہے جس
 کا حمل پیش رفت نہیں کرتا 
یا اس کا بچہ پیدائش کے
 بعد 
اللہ تعالیٰ کو پیارا ہو جاتا ہے۔

 حکیمی تشریح کے مطابق 
ایسی عورت
 جس کا بچہ دورانِ حمل سے لے کر عمر کے پہلے
 آٹھ سال کے دوران میں وفات پا جائے اسے ’اٹھرا‘ کی مریضہ کہا جاتا ہے۔

 ایسی خاتون کو بدنصیب ،منحوس اور جنات کے سایہ سے متاثر مانا جاتا ہے۔
 گھر میں اس سے نچلے درجے کا سلوک کیا جاتا ہے 
اور دیگر حاملہ خواتین کو اس کے سائے سے بھی بچایا جاتا ہے۔ ایسی خاتون معاشی مقاطعہ کا شکار بنا دی جاتی ہے
 اور ذہنی اذیت کے اندھے گڑھے میں گرا دی جاتی ہے۔
ایسی ہی پریشان 
حال حواتین کے لئے  ایک بہترین اورمجرب نسخہ

نسخہ حاضر خدمت ہے  : 

زعفران کشمیری 5 گرام، 
گل سرخ 5 گرام، 
زیرہ سفید 5 گرام، 
طباشیر 5 گرام، 
برگ تلسی 2 گرام،
 جائفل 20 گرام، 
برگ گل عباسی 10 گرام، 
ورق چاندی 1 گرام،
 کستوری خالص 1 گرام،
 چاکسو 5 گرام

ترکیب تیاری : 
تمام ادویات کو باریک پیس کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں

طریقہ استعمال :
 جب حمل کا یقین ہوجائے تو ایک کیپسول صبح ایک شام تازہ پانی کے ساتھ لیں۔ 
اکیس روز کے بعد پھر بچہ پیدا ہونے تک فقط ایک کپسول بوقت صبح کھائیں 
اور پیدائش کے بعد آدھی گولی سے ذرا کم بچہ کو ماں کے دودھ میں گھسا کر پلائیں
 اور باقی اس کی والدہ کو آدھی گولی دیں۔
 اس طرح 37 دن استعمال کرکے بند کردیں

فوائد :
 ان شاء اللہ گود ہری بھری ہوگی اٹھرا لائف ٹائم کے لیےختم ہوجائے گا

دعاؤں میں یاد رکھیے گا
آ پ کا اپنا دوست حکیم حافظ محمد انیب شاہد

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)