بلغمی کھانسی ، بلغمی رطوبات کا آسان علاج،دمہ
بلغمی کھانسی ، بلغمی
رطوبات کا آسان علاج
اسلام علیکم
امید ہے تمام دوست احباب خیر و عافیت سے ہوں گے
بہت سارے دوست احباب شکایت کرتے ہیں کہ سر جی جب ہمیں کھانسی آتی تو کھانسی کرتے دوران ہی بلغم کا اخراج ہوتا ہے منہ یا ناک کے ذریعے بلغم بہت زیادہ مقدار میں خارج ہوتی ہے بلغمی مادے بہت کثرت سے پیدا ہو رہے ہیں
یا بہت زیادہ نزلہ زکام رہتا ہے
اکثر اوقات بولتے یا بات چیت کے دوران بلغم گلے میں آگرتی ہے
جی کی وجہ سے گلے یا سینے میں غرغراہٹ کی آواز آنا شروع ہوجاتی ہے
سانس کی تنگی شروع ہوجاتی ہے
بہت زیادہ تکلیف میں مبتلا رہتے ہیں
پھیپھڑے کثرت سے بلغمی رطوبات پیدا کررہے ہیں
دوستو پہلی بات سمجھ لیں پھیپھڑے کے اندر انفیکشن کے دوران بلغم کی زیادتی اور کھانسی کا مرض لاحق ہوتا ہے
اگر اس مرض کو فل فور کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ گمبھیر مسئلہ بن کر دمے کی شکل اختیار کر جاتا ہے اور پھر بڑی مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے
اللہ ہم سب کو ہر طرح کی بیماریوں سے محفوظ رکھے آمین
اب میں جو نسخہ لکھنے لگا ہوں اس کو معمولی خیال نہ کیجئے گا
طالب علم کے دور میں جب میں کالج کا طالب علم تھا اس وقت ایک دوست میرا کلاس فیلو تھا اس کے والد محترم کے پھیپھڑوں کا انفیکشن تھا بلغمی رطوبتیں کثرت سے پیدا ہورہی تھی
اس قدر حالت بگڑ چکی تھی کہ وہ دو منٹ تک مسلسل بات نہیں کر پاتے تھے
ان کو بلغم تھوکنی پڑتی تھی
خیر دوست نے مجھے کہا یار ابو جی کو یہ مسلئہ ہے
لاہور تک کے بڑے ڈاکٹروں سے علاج کرواچکا ہے مگر وقتی فاءیدے کے کچھ نہیں بنتا
مجھے یاد ہے رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ تھا اور ماشاءاللہ جمعہ کا دن تھا روزے کے ساتھ
اس نے میرے ساتھ بیٹھ کر دوا تیار کروائی تھی
الحمدللہ صرف ایک مہینے کے استعمال سے آ ج تک دوبارہ مسلئہ نہِیں بنا
اور خرچہ صرف 50 روپیہ ہوا تھا اس وقت جو مجھے یاد ہے
ان کے والد صاحب تمباکو نوشی کرتے ہیں اور مسلسل کثرت سے پھیپھڑوں کا انفیکشن شروع ہوا تھا
خیر بات لمبی ہوگی ہے چلتے ہیں نسخہ کی طرف
چھوٹا سا نسخہ ہے لمبے چوڑے نسخے بنانے اور کھانے کی ضرورت نہیں
جب استعمال کریں گےیا کروائیں گے ان شاءاللہ دعائیں دیں گے
نسخہ حاضر خدمت ہے:
کاکڑاسنگی 100 گرام
طریقہ تیاری :
پاؤڈر کرلیں پانی کی مدد سے کالے چنے برابر گولیاں بنالیں
طریقہ استعمال :
دن میں تین چار بار ایک گولی منہ میں رکھ کے اس طرح چوسنا ہے جیسے ٹافی کو چوستے ہیں اور نگلتے رہنا ہے
یہ ایک تو اندر کی بلغمی رطوبات کو خشک کرے گی دوسرا کثرت سے اخراج کرے گی
جمی رطوبات کو تیزی سے خارج کرے گی
اور انفکشن دور کرے گی
نسخہ چھوٹا سا ہے معمولی سا ہر بندہ تیار کرسکتا ہے
بنائیں مریض کو استعمال کروائیں
دعاؤں میں یاد رکھیے گا
آ پ کا اپنا دوست حکیم حافظ محمد انیب شاہد
Comments
Post a Comment