سفوف حیات۔۔۔۔ دمہ خالص کے لیے بہترین دوا ہے۔۔۔ جگر کو تحریک دے کر صفرا کو خارج کرتی ہے۔۔۔ ہاضم۔۔۔ خون کا گاڑھا پن۔۔۔ موسمی بخار۔۔۔معدہ میں بھاری پن۔۔کولیسٹرول

سفوف حیات
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست و احباب خیریت سے ہوں گے ۔
بووجہ وقت کی قلت پوسٹ بہت مختصر ہو گی ۔
آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات کرتے ہیں ۔
سونٹھ ۔50 گرام ۔نوشادر ٹھیکری ۔30 گرام ۔فلفل سیاہ ۔10 گرام ۔
تمام ادویات کو صاف کر کے باریک پیس کر سفوف بنا لیں آپ کی دوا تیار ہے ۔
1 گرام کھانے کے بعد تازہ پانی کے ساتھ یا ادرک کے قہوہ کے ساتھ دیں گے۔
فوائد۔دمہ خالص کے لیے بہترین دوا ہے۔
جگر کو تحریک دے کر صفرا کو خارج کرتی ہے۔
بہترین ہاضم دوا ہے۔
جن لوگوں کا پیٹ پھولا رہتا ہے ہوا سے بھرا رہتا ہے اور ہوا خارج نہیں ہوتی انکے لیے بہترین دوا ہے۔
خون کے گاڑھے پن کو ختم کر کے خون کو پتلا کرتی ہے۔
کولیسٹرول کو چند خوراکوں سے ٹھیک کر دیتی ہے۔
موسمی بخاروں کے لیے بہترین دوا ہے۔
معدہ میں بھاری پن کی وجہ سے جو امراض جنم لیتے ہیں انکو ختم کرتی ہے ایسے لوگوں کے لیے بہترین دوا ہے جو معدہ کی خرابی کی وجہ سے سمجھتے ہیں کہ انکو دل کا پرابلم لاحق ہو گیا ہے حالانکہ یہ معدہ کی گیس جو پٹھوں کو متاثر کرتی ہے اسکی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔
مزاج اس دوا کا گرم تر ہے۔
اسی دوا کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے ویڈیو دیکھیں اور ساتھ ہی ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں تاکہ ہماری آنے والی تمام ویڈیو آپ کو بروقت ملتی رہیں۔

دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)