حب مفیدگرم مزاج لوگ جو رقت اور سرعت انزال کا شکار ہیں انکے بہترین دوا۔
حب مفید
گرم مزاج لوگ جو رقت اور سرعت انزال کا شکار ہیں انکے بہترین دوا۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست و احباب خیریت سے ہوں گے ۔
ہمارا آج کا نسخہ ایسے لوگوں کے لیے ہے جو گرم مزاج والے ہیں اور رقت و سرعت انزال کا شکار ہیں بہت مہنگے مہنگے علاج کروانے کے باوجود بھی وہ اس مرض سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے وہ دوست ایک بار اس نسخے کو ٹرائی کریں اور اللہ پاک کا کرم ہوتا دیکھیں۔
آتے ہیں وقت ضائع کیے بغیر نسخے کی طرف سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی۔
اجزاء نسخہء۔ بہی دانہ۔200 گرام ۔ملٹھی مقشر۔ 100 گرام۔
دونوں ادویات کو صاف کرنے کے بعد باریک سفوف بنا لیں بلکل باریک پاوڈر بنا لیں
3 گرام سفوف یا 1000 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں
صبح دوپہر شام خالی پیٹ ہمراہ دودھ استعمال کریں
مزاج تر سرد
تمام گرم امراض کے لیے بہترین اور تیز بہدف ہے خاص طور پر منی کی گرمی کو فورا دور کرتا ہے اس کے علاؤہ سرعت رقت جریان ذوکات حس کے علاؤہ گرمی سے ہونے والی کھانسی نزلہ حار جلن معدہ السر معدہ اور پیلے یرقان میں مفید ہے ۔
ایک معالج اپنی سمجھ بوجھ سے اس بہترین دوا سے بہت سے امراض میں مبتلا مریضوں کو بدرقہ تبدیل کر کے کامیابی لے سکتا ہے
گو کہ یہ دوا صرف 2 اجزاء پر مشتمل ہے لیکن اس کی افادیت صرف قابل معالج سمجھتا ہے
اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ کریم ذات میرے اور آپ کے علم عمل عمر زرق میں برکت عطا فرمائے مریض کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین
اسی دوا کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں آپ کو بہترین اور مجرب ادویات کی ویڈیو دیکھنے کو ملتی رہیں گیں ان شاءاللہ تعالیٰ
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment