جوارِش کمونی جدید

جوارِش کمونی جدید  
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
کیسے ہیں سب دوست و احباب امید ہے اللہ پاک کے فضل و کرم سے سب دوست خیریت سے ہوں گے حسب سابق ایک مجرب نسخے کے ساتھ آپ کے درمیان حاضری ہو رہی ہے پوسٹ پر بات کرنے سے پہلے آپ تمام دوستوں سے ایک گذارش ہے۔
کچھ لوگوں کی عادت بن گی ہے بلا جواز بلا تحقیق پوسٹ پر منفی تنقید کرنے کی لہذا میری ایسے تمام لوگوں سے گذارش ہے کہ آپ کو اگر پوسٹ اچھی نہیں لگتی تو آپ منفی کمنٹ کرنے کی بجائے پوسٹ کو درگزر کر دیا کریں ۔
اصلاحی تنقید پوسٹ لکھنے والے کا حوصلہ بڑھاتی ہے نسخے میں کوئی کمی محسوس ہو تو اصلاح ضرور کرنی چاہیے پوسٹ میں کمی ہو تو بتانا ضرور چاہیے لیکن منفی تنقید کرنا اور یہ جواز کہ آپ پورا نسخہ نہیں دیتے اجزا چھپاتے ہیں وغیرہ وغیرہ یہ کہاں کا انصاف ہے بہرحال اگر پوسٹ اچھی لگے تو ضرور بتائیے گا ورنہ کوشش ہو گی کہ کم سے کم لکھوں۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخہء کی طرف اس کے بعد فواھد پر بات ہو گی
اجزاء نسخہ.زیرہ سیاہ  250 گرام مدبر در سرکہ انگوری. برگ سداب.  100 گرام. سنڈھ 100  گرام. فلفل سیاہ 50   گرام. فلفل دراز 50 گرام. کرفس 50 گرام. پودینہ 50 گرام. تیز پات. 50 گرام. تمام ادویات کا
باریک سفوف بنالیں۔ شہد یا چینی تین گنا کا قوام شامل کرکے جوارِش  بنا لیں.ایک ایک چمچ چائے والی دن میں دو سے تین بار پانی کے ساتھ خالی پیٹ یا کھانے کے بعد استعمال کریں.
فواھد. حرارت عزیزی کو بڑھاتی ہے. جس سے بھوک  زیادہ لگتی ہے. دل کی ڈھرکن کو  نارمل کرتی ھے. معدہ کیلے  اکیسر ہے. ہچکی. قبض  میں مفید ہے پیٹ درد کے لئے مفید ہے منہ سے پانی آنے کو مفید ہے ایسے لوگوں کے لیے جن کے منہ میں پانی کی کثرت رھتی ہو ان کے لیے بہترین دوا ہے جن لوگوں کو سوتے ہوئے منہ سے پانی کا اخراج ہوتا ہو طبی زبان میں منہ سے رال بہنا کہتے ہیں انکے لیئے مفید ھے ان لوگوں کے لیے بہترین دوا ہے جو دو چار نوالے کھانے کے بعد مزید نہیں کھا سکتے۔ نظام ہضم کی خرابیوں کے لیے طب یونانی کا مایہ ناز نسخہ ہے 
اپنے دوست حکماء سے گذارش کروں گا کہ اس نسخے کو اپنے مطب کی زینت بناییں بہترین اور مجرب نسخہ آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے۔ بنائیں اور خدمت خلق کریں
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں ۔

دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
پوسٹ اگر اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
حکیم خواجہ محمد نعیم

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)