عرق النساء

عرق النساء
یلنگن باؤ

وہ درد ہے جو کولہے کے جوڑ سے شروع ہوکر ان کی بیرونی جانب سے نیچے اترتا ہے اور کبھی گھٹنے اور کبھی ٹخنے تک بڑھ جاتا ہے
درد عرق النساء دراصل عصبہ عریضہ چوڑے پٹھے میں ہوتا ہے جس کا دوسرا نام عصب درکی عظیم ہے جو بدن کے تمام اعصاب سے زیادہ چوڑا ہوتا ہے
یہ زیادہ تر ایک طرف اور کبھی ہر دو جانب لاحق ہوتا ہے یہ ایک ضدی اور ہٹیلا درد ہے جو طبیب کو بہت پریشان کرتا ہے
اس درد کا زمانہ جس قدر دراز ہوتا جاتا ہے
اسی قدر یہ درد نیچے اترتا چلا جاتا ہے اور جس قدر مادہ کم یا زیادہ ہوتا ہے اس کے لحاظ سے دردکم یا زیادہ اترتا ہے اسی طرح مادہ جس قدر زیادہ ہوتا ہے اس قدر درد زیادہ بڑھتا ہے اور جبکہ زمانہ مرض دراز ہوجاتا ہے اور مادہ کی کثرت ہوتی ہے تو کبھی درد انگلیوں تک پہنچ جاتا ہے اور اس سے پاؤں اور ران لاغر ہو جاتے ہیں اورلنگڑا پن پیدا ہوجاتا ہے
کیونکہ یہ اعضاء درد کی شدت سے غذاء جذب کرنے اور اس میں پورا تصرف کرنے سے عاجز ہوجاتے ہیں اس لئے پاؤں کمزور ہوجاتے ہیں اور ان کے لئے حرکت کرنا اور چلنا پھرنا دشوار ہوجاتا ہے درد کی شدت بھی اعضاء کی حرکت میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے
بعض لوگوں کا قول ہے کہ لنگڑا پن اس وقت لاحق ہوتا ہے جبکہ ٹانگیں لاغر ہوجاتی ہیں کیونکہ اس وقت اعصاب سخت ہوجاتے اور خشکی سے جو فقدان غذاء سے پیدا ہوجاتی ہے مڑنے کے قابل نہیں رہتے ہیں
رازی کے کلام سے اس کا پتہ چلتا ہے
ران ریڑھ اور کنج ران کے عضلات کی صلابت
سے پیدا ہوتا ہے
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ عرق النساء میں لنگڑے پن کی وجہ اعصاب و عضلات کا تشنج سکیڑ ہے

اسباب
عصبی غلاف کا ورم جو سردی لگنے کسی آفت یا چوٹ کے پہنچنے یا وجع مفاصل یا آتشک یا کسی بھی مادہ کی وجہ سے پیدا ہوا ہو

جوف عائد سے باہر کسی حصے کا دب جانا کسی سلعہ یا انوسما وغیرہ سے

جوف عانہ کے اندر یا جہاں یہ سلعہ عجزیہ ورکیہ سے خارج ہوتا ہے اس عصب کا دب جانا جیسا کہ لحمی با عظمی سلعہ مستقیم یا رح کے سرطان وغیرہ میں ہوتا ہے

عصبی شاخوں کا مجرائے نخاٸی کے اندر مرض نخر مطلب ہڈی کی بوسیدگی یا سلعہ لحمیہ کی وجہ سے دب جاتا
نخاع کے مزمن امراض بول وغیرہ
اکثر ادھیڑ عمر کے مردوں میں تبدیلی موسم کے وقت اور کسی شدید مرض سے افاقہ پانے کے وقت لاحق ہوتا ہے

علامات
اس کا درد کولہے کے جوڑے سے شروع ہوکر ران کے پیچھے سے نیچے اترتا ہے جو کبھی قدم کی انگلیوں تک پہنچتا ہے اس کا دور دورہ کی شکل میں ہوتا ہے جو عصب کی پوری لمبائی میں کسی حصہ پر دباؤ پڑنے سے یا ران کو حرکت دینے سے اٹھ جاتا ہے اسی وجہ سے مریض ماؤف پاؤں سے کام نہیں لیتا اور اس کو اٹھاۓ رکھتا ہے اور چلنے میں دوسرے پاؤں پر بوجھ ڈالتا ہے جب اس کا سبب ورم ہوتا ہے تو عصب کی پوری درازی میں چھونے سے درد کا محسوس ہونا پایا جاتا ہے اور کبھی عصب بھی چھونے سے متورم محسوس ہوتا ہے
ٹانگ گوبا نیم انقباضی حالت میں رہتی ہے
اور ان کا پیڑو پر پورے طور پر موڑنا تقریباً محال ہوتا ہے
اگر مریض دیوار کے سہارے لگ کر اپنی ٹانگ کو سامنے کی طرف سے اس طرح اٹھا سکے کہ بدن کے اور اس کی درمیان زاویہ قائمہ بن جاۓ
بشرطیکہ گھٹنا مڑا ہوا ہوتو سمجھنا چاہئے کہ مریض عرق النساء میں مبتلا نہیں ہے

علاج
عرق النساء کا علاج بہت سے امور میں وجع مفاصل سے اور بعض امور میں دفع الورک سے مشابہ ہے
یعنی قے کرانا حقنہ شیاف اور مسہل سے بدن کا تنقیہ کرنا لطیف غذاء ضمادات لاذعہ و محمرہ کا استعمال آبلہ ڈالنا/تنفیط داغ دیتا
کی قرحہ بنانا اور زخم کو عرصہ تک ہرا رکھنا وغیرہ
سنگھیاں کھچوانا اور جونکین لگانا بھی اس میں نافع ہے

افادیت
اصل سبب کے موافق اصول علاج مختلف ہے اگر عرق النساء عصب یا اس کی جھلی کے ورم کی وجہ سے ہوتو حسب قواعد عام اصول سے
کام لیں جو آتشک یا گنٹھیا کے ضماد ہوں
شدت درد کی صورت میں ران کے پچھلے حصے پر محفطات/آبلہ انگیز کاویات بجلی یا ادویہ مسکنه درد استعمال کریں

کبھی جلد کے نیچے جوہرافیون یا جوہر بیروج کی پچکاری کی جاتی ہے جب وہ تمام دوائیں ناکام رہیں جو عصبی درد کے ضماد ہیں تو عصب ماؤف کو کھینچ کر تان لیں اس کو تمدیر عصبی/عصب کا نانا کہا جاتا ہے یہ عمل کبھی بغیر جراحی و دستکاری کے بھی کہا جاسکتا ہے کی صورت یہ ہے کہ ران کو شکم پر موڑا جاۓ ،اس کے بعد گھٹنے کو پھیلایا جاۓ
عمل جراحی کی صورت میں مریض کو پہلے بےہوش کیا جاتا ہے اور اس کے بعد عصب کو عریاں کرنے کیلئے ران کے پچھلے حصہ میں شگاف لگایا جاتا ہے جب عصب نمودار ہوجاتا ہے تو اس کی انگلی کے حلقے میں لیکر دونوں طرف سے کھینچا جاتا ہے

معمولات
سفوف مجوسی
سناء مکی3 تولہ
سورنجاں 1 تولہ
شیطرح ہندی 10 ماشہ
زعفران 6 ماشہ
تمام دواؤں کو باریک کرکے ہموزن شکر سفید ملا کر سات ماشہ سے دس ماشہ تک آب نیم گرم کے ساتھ کھلائیں

مرکبات
سفوف سورنجاں حب سورنجاں حب صابر حب شھباز حب ایارج مفید دوائیں ہیں
اسہال کیلئے حب منتن حب شیطر ج اور شبیار و ایارج وغیرہ

مالش کیلئے
روغن قسط روغن فرفیون روغن عقر قرحا روغن حناء

مالش سیماب
سونڈھ بے ریشہ ایک پاٶ
نہایت باریک کوٹ پیس کرچھان کر اس میں ایک تولہ سیماب اس قدر حل کریں کہ دونوں ایک زات ہوجاٸیں اس میں ذرا سا لے کر روزانہ چند بار مالش کریں

غذا پرہیز
وجع مفاصل کے مطابق مثلاً جماع ترشیاں اور دودھ کی غذاٸیں

#عرق_النساء
#یلنگن_باؤ

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)