بلند فشار خون المعروف ہائی بلڈ پریشر
بلند فشار خون المعروف ہائی بلڈ پریشر
خاموش قاتل قسط نمبر سترہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شوگر اور بلڈ پریشر
اکثر ہمیں بازار میں ایک افر دیکھنے کو ملتی ہے کہ بائی ون گیٹ ون اپ مجھے اس بات کا تو پتہ نہیں کہ یہ جملہ میں نے درست لکھا ہے یا غلط لیکن میں نے کچھ اسی طرح کے ہوتے ہیں کہ ایک کے ساتھ ایک فری
یہی کچھ شوگر کے مریضوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے یعنی جسے بلڈ پریشر ہے اسے شوگر ہو سکتی ہے اور جسے شوگر ہے اسے بلڈ پریشر ہونا ہمارے لازم ہے
اکثر سوال آجاتا ہے کہ جی شوگر کم نہیں ہو رہی اور بلڈ پریشر بھی کم نہیں ہو رہا دوائیں کھا کھا کے تھک گئے ہیں
بعض اوقات مریض گر کر بے ہوش ہو جاتا ہے
اور ورثا کو ہاتھ پیر پڑ جاتے ہیں
ایسی حالت میں معالج کی غلطی نہیں ہوتی بلکہ مریض خود غلط ہوتا ہے
اور اس میں بڑا ہاتھ اس جملے کا ہوتا ہے اور کھا لو یار کچھ نہیں ہوندا کھاندیاں پیندیاں تو نہیں مردا ایک گولی ود کھا لئیں
یار کھا لیں کچھ نہیں ہوتا کھانے پینے سے اپ نہیں مرو گے ایک گولی زیادہ کھا لیجیے گا
تو امید واثق ہے کہ بہت سے دوست میری بات کو سمجھ گئے ہوں گے
اچھا پھر ہم کریں کیا بھئی طرز زندگی میں تبدیلی کیجئے جسمانی سرگرمی میں اضافہ کیجئے نشے سے مکمل طور پر پرہیز کیجئے خواہ وہ سگریٹ کا کیوں نہیں اور نمک کا استعمال کم سے کم کریں
اور میٹھا جو بندے نے بنایا ہے کسی صورت بھی استعمال نہ کریں
گلوٹن یہ گندم میں وافر پایا جاتا ہے چھوڑ دیں
اور اس کی جگہ جو کی روٹی استعمال کریں
جب اپ جو کی روٹی استعمال کریں گے تو شوگر بہت جلد نیچے آ جائے گی
ایسے احباب جن کی شوگر کنٹرول نہیں ہو رہی اور ایچ بی اے ون سی یعنی تین ماہ کا ٹیسٹ ڈسٹرب ہے تو ان سے گزارش ہے درج بالا معاملات کرنے سے اپ کی شوگر کم ہو جائے گی
اپنی دوا کو روٹین کے ساتھ استعمال کریں
ایک اہم نقطہ جس پر مریض اور اس کے متعلقین کو عمل کرنا ضروری ہے
وہ ہے ذہنی تناؤ کا کم کرنا
اگر اپ مریض ہیں تو کوشش کیجئے کہ ایسی چیزوں کی طرف توجہ نہ کریں جس سے اپ کا مزاج برہم ہوتا ہے
اور اگر اپ متعلقین میں سے ہیں تو اپ اپنی مرضی کرنے میں ازاد ہیں لیکن مریض کے سامنے مشاورت کرنے سے گریز کریں تاکہ نہ اس کے مزاج کے خلاف بات ہو اور نہ ہی اسے غصہ ائے
یاد رکھیے کہ جسمانی مشقت اور غصے سے سینے میں درد دل کی بیماری اور دیگر علامات پیدا ہو سکتی ہیں اور شدید جذباتی کیفیات دل کے دورے پر منتج ہو سکتی ہے اکثر یہ بات مشاہدے میں ہے کہ جذباتی ذہنی تناؤ کے باعث دل کی صحت پر خوفناک اثرات مرتب ہوتے ہیں
اس کے لیے کیا کریں
ہر ہفتے میں ایک دن مہینے میں دو دن اور سال میں کچھ دن چھٹی پر چلے جائیں
اب اپ یہ کہیں گے کہ یہ کیا لکھ دیا ہے
ہمارے ایک دوست ہیں محترم ثاقب تاج صاحب شام کے وقت ہم ان کی شاپ پر بیٹھتے ہیں اور باہم دوست گپ شپ لگاتے ہیں
وہاں پر ہمارے دو دوست دوستوں کی موجودگی میں
فون کی والدہ ھمشیرہ ایک کر رہے ہوتے ہیں
بلکہ میں تو اکثر ان دوستوں کو یہ عرض کرتا ہوں کہ آپ تو دوستوں میں صرف بطور بہانہ اور فی الاصل فون چلانے کے لیے آتے ہیں انٹرنیٹ چلانے کے لیے آتے ہیں اس لیے کہ وہاں وائی فائی کی سہولت میسر ہوتی ہے
تو ہم نے یہ کرنا ہے جی کہ تمام فون وغیرہ گھر چھوڑنے ہیں اور پھر دوستوں میں بیٹھ کر عمل کتھارسس سے گزرنا ہے یعنی ان سے اپنے دکھ سکھ اندر کے تمام ابال جو ہیں وہ شیئر کرنے ہیں
ایسا کرنے سے اپ تدریجا بغیر دوا کے بہتری کی جانب جانا شروع ہو جائیں گے
اج کے یہ تمہیدی جملے اپنے ایک محترم دیار غیر میں مقیم دوست کے لیے لکھے ہیں
بلند فشار خون کے لیے اپنے جد اعلی حکیم محمد رفیع القمر رحمت اللہ تعالی علیہ کہ اپنی زندگی کے آخری مجربات میں سے ایک مجرب چیز پیش کر رہا ہوں
جو احباب فائدہ اٹھائیں قبلہ والد محترم کو اپنی دعاؤں سے ضرور نواز دیں
نسخہ
گل سپاری 50 گرام
سونف 50 گرام
سروالی 50 گرام
تمام ادویات کو صاف کر کے الگ الگ سفوف کریں اور اس کے بعد وزن کر کے ہم وزن مخلوط کر لیں
خوراک ایک گرام صبح شام ہمراہ پانی
یاد رکھیے کہ یہ چھوٹا سا نسخہ اکثر بڑی بڑی ادویات سے بازی لے جاتا ہے
اللہ کریم آپ کا حامی و ناصر ہو
اگلی پوسٹ میں ہائی بلڈ پریشر کی ایک بڑی وجہ یعنی گردے لکھیں گے
آپ دعا فرمائیں کہ تھوڑی آسانی ہو جائے اور لکھنے کے لیے فرصت میسر ہو
اللہ حافظ
ابن طب
Comments
Post a Comment