معجون مقوی اعصاب

معجون مقوی اعصاب
ہر قسم کی ٹینشن پرشیانی حافظہ کی کمزوری کے لیے بے مثال دوا ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
آج ایک زبردست قسم کے نسخے کے ساتھ آپ دوستوں کے درمیان حاضری ہو رہی ہے جو نہ صرف بڑے بلکہ بچے بھی باخوشی استعمال کریں گے یہ دوا پیور ہربل فارمولا ہے جو مغزیات اور دیسی ادویات پر مشتمل ہے اور انتہائی خوش ذائقہ اور مجرب دواؤں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ دوا دماغی کمزوری بلڈ پریشر قبض سردرد اور اعصابی کمزوری کا شہکار نسخہ ہے بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے بغیر کسی نقصان کے آپ اس دوا کو جس وقت مرضی خود بھی استعمال کر سکتے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی استعمال کروا سکتے ہیں ۔
وقت ضائع کیے بغیر سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی 
اجزاء نسخہ ۔مغز بادام شیریں ۔1 کلو ۔خشخاش سفید ۔ آدھا کلو ۔سونف 300 گرام ۔کشنیز 300 گرام ۔کشمش 250 گرام ۔فلفل سیاہ ۔50 گرام ۔گلقند اچھی کوالٹی والی ۔4 کلو
گلقند کے علاوہ باقی تمام ادویات کو ہاون دستے کی مدد سے کوٹ کر باریک پیس لیں اور گلقند میں اچھی طرح مکس کر لیں آپ کی دوا تیار ہے
صبح نماز فجر کے بعد اور شام نماز عصر کے بعد ایک ایک چمچ چائے والا بھر کر نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں یہ مقدار خوراک بڑوں کے لیے ہے بچوں کو انکی عمر کے حساب سے دیں گے
یہ دوا تمام دماغی امراض میں استعمال کی جا سکتی ہے اس کے علاؤہ بلڈ پریشر قبض دماغی کمزوری کی وجہ سے ہونے والا سردرد  اعصابی تکالیف کے لیے انتہائی مفید و مجرب ہے جسمانی طور پر کمزور لوگوں کے لیے بہترین جسمانی و اعصابی ٹانک ہے ہر عمر اور ہر موسم میں استعمال کر سکتے ہیں بغیر کسی نقصان اور ساہیڈ ایفکٹ کے بہترین اور مجرب فارمولا ہے عورت مرد بچے بوڑھے سبھی کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے ہمارے پلیٹ فارم کی طرف سے
بناہیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے ہمیں لازمی آگاہ کریں
اسی پوسٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں

دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)