اطریفل اسطوخودوس
اطریفل اسطوخودوس
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے اللہ پاک کے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں گے
آج ٹاہم بہت شاٹ سا ہے لہذا آئیے بغیر کسی تمہید کے نسخے کی طرف چلتے ہیں
آج کا نسخہ طبی فارماکوپیا کا مشہور نسخہ ہے جو سردرد کے لیے مفید ہے پرانے سے پرانے سردرد پر کام کرتا ہے۔بلغمی رطوبات فصلات کو صاف کرتا ہے سر کا بھاری پن نزلہ زکام سے ہونے والی جکڑن کو مفید ہے اسکو دماغ کا جھاڑو بھی کہتے ہیں۔داہمی نزلہ اور قبض کو بھی ٹھیک کرتا ہے بہرے پن میں بھی مفید ہے جو نزلی رطوبات کی زیادتی کی وجہ سے ہو
آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف ۔
اجزاء نسخہء۔ترپھلا 60گرام۔پوست ہلیلہ۔تربد۔بسفاہج افتیمون کشمش۔اسطوخودوس ۔ثنامکی ہر ایک 20 گرام۔ روغن بادام خالص 100 گرام ۔چینی 1 کلو ۔
یاد رکھیں کہ ثنا مکی کی صرف پتی شامل کرنی ہیں ڈنڈی پھول شامل نہ ہوں۔
روغن بادام کے علاوہ تمام ادویات کا سفوف بنا لیں لیں اور روغن بادام کے ساتھ چرب کرلیں لیں یعنی روغن بادام کے اندر مکس کر لیں اس کے بعد چینی کا قوام بنا کر تمام ادویات کو شامل کرکے معجون بنا لیں۔
ایک ایک چمچ دوا نیم گرم پانی کے ساتھ صبح و شام خالی پیٹ استعمال کریں یا عرق گازوبان سے لے سکتے ہیں۔
اسی دوا کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب بھی کر دیں تاکہ محبتوں کا یہ کاروان چلتا رہے یہ تبھی ممکن ہے جب آپ دوست تعاون فرمائیں۔
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment