سفوف مصفی خون
سفوف مصفی خون
السلام و علیکم احباب ان دنوں بہت سے لوگ شکایات کرتے نظر آ رہے ہیں کہ جسم پر پھوڑے پھنساں دانے خارش وغیرہ کا مسئلہ آ رہا ہے تو آج ایک عمدہ ترین اور مختصر سا نسخہ لیکن کمال کا مصفی خون ہے
خون کی خرابی کی وجہ سے جتنا بھی مسائل ہیں رب العالمین کے فضل سے سب جاتے رہتے ہیں اور جسم کو چمکا دیتا ہے نہایت عمدہ ہے
ضرور بنائیں ۔
نسخہ
پوست نیم دو تولہ
برگ نیم خشک دو تولہ
ہلیلہ زرد دو تولہ
عشبہ ایک تولہ
منڈی بوٹی ایک تولہ
شاہترہ ایک تولہ
چوب چینی ایک تولہ
ترکیب تیاری و استعمال
تمام اجزا کو انتہائی باریک پیس کر محفوظ کر لیں
ایک تولہ صبح و شام ہمراہ شربت عناب تین تولہ و عرق شاہترہ دس تولہ
کمال کا مصفی خون ہے ضرور بنائیں
اللہ کریم ہم سب کا حامی و ناصر ہو
محمد ندیم ملک
Comments
Post a Comment