کولیسٹرول کا مکمل علاج

کولیسٹرول کیا ہے
اسکا علاج اور وجوہات

میرے نزدیک کولسٹرول محض گندگی کاایک ڈھیر ہے جسے آپ نے اپنے بدن سے اٹھا کر باہر پھیکنا ہے
آپ کو ایک ایسی صفائی کرنے والی مشین جو کہ دوا کی شکل میں  آپکو چاہیے جو اس گندگی کو اٹھا کر باہر پھینک دے

تھوڑا بہت کولسٹرول ختم کرنے کےلئے محض غدی اعصابی ملین ہی کھلائیں دیں تو کولسٹرول ختم ہو جاتا ہے اگر مقدار زیادہ ہے تو ساتھ نوشادر کا تیل بناکر استعمال کراٸیں

کسی بھی پنساری سے سپی عام مل جاتی ہے یہ پاؤ بھر لے آٸیں اور انہیں گل حکمت کرکے پانچ کلو آگ دیں
آگ ٹھنڈی ہونے پر برتن میں سے سپیوں کو نکال کر دو چند نوشادر ٹھیکری ملا کر کھرل کرکے پھر ڈولی میں بھر کر گل حکمت کرکے بیس سیر کی آگ دیں 
(لکڑی کے چھوٹے ٹکڑوں کی آگ بھی دے سکتے ہیں)
آگ کی اگر کچھ کمی بیشی ہو جاۓ تو کوئی مسئلہ نہیں
ٹھنڈا ہو جانے پر دوا برتن سے نکال کر کسی سٹیل کے برتن میں پھیلا کر رکھ دیں برتن کو ٹیڑھا رکھیں تاکہ دوا کا روغن نکل نکل کر ایک سائیڈ پہ اکھٹا ہوتا رہے اس تیل کو الگ صاف کرکے یعنی نتھار کر کسی شیشی میں ڈال کر محفوظ کرلیں

مقدار خوراک
پانچ قطرے ایک کپ پانی میں ڈالکر دن میں دو بار

فواٸد
کولسٹرول سے دنوں میں جان چھوٹے گی

نسخہ نمبر 2
 سرکہ سیب
آب مقطر لیمن
آب مقطر ادرک
آب مقطر لہسن
ہر واحد ایک ایک پاؤ

ترکیب تیاری
تمام پانی میں ایک کلو شہد ملا کر ایک ابال دے کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں
مقدار خوراک
دو تا چار چمچ صبح شام ایک  کپ پانی میں شامل کرکے پی لیں

نوٹ
تیل نوشادر اور غدی اعصابی ملین ایک ساتھ استعمال کرنے سے جگر پہ چڑھی ہوٸی چربی بھی ختم ہو جاۓ گی

 مدت استعمال
ہر پندرہ بیس روز بعد ٹیسٹ کرواتے رہیں جب کولسٹرول ٹھیک ہو جاۓ تو چھوڑ دیں

#کولیسٹرول_مکمل_علاج

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)