معجون عینک توڑ

معجون عینک توڑ

طالب علموں وکیلوں مصنفین اور دماغی کام کرنے والوں کے لیے تحفہ خاص
دماغی قوت کو بڑھانے کے لیے یہ معجون اکثیر الاثر اور بے خطا ہے
دماغ کے جملہ امراض مثلا نسیان دماغی کمزوری سر چکرانا وغیرہ ان سب عوارض کو دور کر کے سوچنے سمجھنے اور یکسوئی کی قوت پیدا کرتی ہے
دماغ کو طاقت دے کر چہرے کو ہشاش بشاش کرتی ہے
چند ہفتے مسلسل استعمال کرنے سے قوت حافظہ کو اس قدر تیز کرتی ہے کہ سالوں پرانی بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آجاتی ہیں
دائمی نزلہ زکام کے لیے مفید ہے
کثرت مباشرت اور مشت زنی سے پیدا ہونے والی دماغی کمزوری اور کمزوری سے پیدا ہونے والے سردرد کو دور کرتی ہے

معجون عینک توڑ
مغز دیسی بکرا دو عدد
مچھلی کے سر چھ عدد
منڈی بوٹی سو گرام
سونف سو گرام
2 کلو پانی میں مذکورہ  اشیاء ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں پانی آدھا کلو رہ جائے تو اتار لیں ململ کے کپڑے میں چھان کر یخنی علیحدہ کریں 
ٹھنڈا ہونے پر یخنی کو دوبارہ ململ کے باریک کپڑے سے چھان لیں
اس یخنی میں ایک کلو شہد ایک پاٶ گڑ ڈال کر قوام بناٸیں قوام ٹھنڈا ہونے پر اس قوام میں درج ذیل ادویات ڈال کر معجون بناٸیں 

آملہ تیس گرام
کشنیز تیس گرام
گل سرخ تیس گرام
مغز بادام پچاس گرام
مغز پستہ پچاس گرام
برھمی بوٹی تیس گرام
اسطخودوس تیس گرام
مغز اخروٹ پچاس گرام

ترکیب تیاری
مغزیات کے علاوہ ادویات باریک پیس لیں مغزیات کو سل بٹہ پر  رگڑ کر شامل کریں 
ایک ہفتہ معجون کو مرتبان میں محفوظ رکھیں

مقدار خوراک
ایک تولہ نہار منہ ایک کپ دودھ سے کھائیں اس کے بعد ایک گھنٹہ تک کچھ نہ کھائیں 

فواٸد
دماغی کمزوری کے سبب لگنے والی عینک انشاءاللہ چالیس یوم میں اتر جائے گی نمبر زیادہ ہونے کی صورت میں کم ہوجائے گا تین ماہ میں عینک سے مکمل نجات ہوگی 
اس کے علاوہ طالب علم ٹیچرز راٸٹر ریڈرز اور دماغی مشقت کرنے والوں کے لئے مجرب و آزمودہ تحفہ خاص ہے

#معجون_عینک_توڑ

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)