لیپرول کمپاونڈ۔۔۔
لیپرول کمپاونڈ۔۔۔
دوران خون اور دل کی بیماریاں عام ہو رہی ہیں، جس میں ہائی بلڈپریشر یا ہائپر ٹینشن بنیادی مسئلہ ہے۔
دل کے دورے اور حرکت قلب کے بند ہو جانے جیسے پیچیدہ امراض کی وجہ بلڈ پریشر یا فشار خون کی کہنہ شکایت بتائی جاتی ہے۔ کیونکہ بلڈ پریشر دراصل قلب کے خلیوں کو رفتہ رفتہ کمزور اور تنگ کر تا رہتا ہے۔
یہاں تک کہ خون کی نالیاں بند ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر کی دیرینہ بیماری گردوں کو بھی خراب کر دیتی ہے اور اس کے اثرات بینائی پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ یعنی بصارت کمزور ہو جاتی ہے۔
ہائپر ٹینشن یا ہائی بلڈ پریشر کے خلاف جو ادویات استعمال کی جاتی ہیں قلب کی شریانوں کے بند ہونے کے عمل کو روکنے اور دوران خون میں پائے جانے والے نقص کہ دور کرتا ہے۔
کمپاونڈ فشار خون کو بلند ہونے سے روکتا ہے اور اس طرح اس کے استعمال سے ہائپرٹینشن کے خطرات کم ہوتے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ دل کے عضلات کی کمزوری اورخون کی کمی اور ہارٹ فریکوینسی یا دل کی دھڑکن میں غیر معمولی تیزی جیسی شکایات دور کرنے میں موثر ثابت ہوا ہے۔
چکر آنے کولیسٹرول کی زیادتی کے لئے مفید ثابت ہوا ہے۔۔
اسٹرس یا نفسیاتی دباؤ بھی ہائی بلڈ پریشر کا سبب بنتا ہے
بالغ افراد کو اپنا بلڈ پریشر پابندی سے چیک کرواتے رہنا چاہئے۔ ہائی بلڈپریشر کی پہچان عموماً سر درد، پسینہ آنا، دل کی دھڑکنوں کا تیز ہونا اور کئی کیسز میں بے خوابی ہوتی ہے۔ بلڈ پریشر کی پیمائش کی دو سطحیں ہوتی ہیں۔ سیسٹولک اور ڈائیسٹولک ۔ یعنی اوپر والی سطح کو سیسٹولک کہتے ہیں جس کی حد 140 ہے جبکہ نیچے والی سطح یعنی ڈائیسٹولک کا 90 ہونا ہائی بلڈپریشر کے ہائی ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اگر آپ کا بلڈپریشر دن بھر میں دو سے تین بار چک کیا جائے اور یہ 90/140ہی رہے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے اور ہائی بلڈپریشر کے خلاف دوا کا استعمال شروع کردینا چاہئے۔
ہائی بلڈ پریشر یا ہائپرٹینشن کو ’ اسٹل ڈیزیز‘ یا خاموش بیماری کہا جاتا ہے جس کے شکار افراد کی کل تعداد میں سے 90 فیصد کو اس عارضے میں مبتلا ہونے کا علم نہیں ہوتا۔
اس بیماری کی وجہ بھی کافی حد تک غیر محسوس ہوتی ہے۔ مثلاً تمباکو نوشی، غیر صحت بخش غذائی عادات، اوور ویٹ یا موٹاپا اور جسمانی حرکت کی کمی۔ ایک امریکی طبی ریسرچ کے نتائج کے مطابق کم شکر والی خوردونوش کے اجزاء کا استعمال ہائی بلڈپریشر سے بچائے رکھتا ہے۔ زیادہ میٹھے اور مرغن کھانے اور مشروبات نہ صرف وزن اور موٹاپے میں اضافے کا باعث بنتے ہیں بلکہ ان کے استعمال سے دل اور دماغ کے شریانوں میں دوڑنے والا خون بھی گاڑھا ہوجاتا ہے جو دل کے دورے یا دماغی رگوں میں خون جمنے جیسے جان لیوا عارضوں کا سبب بن سکتا ہے۔
کمپاونڈ کولیسٹرول ٹرائی گلیسرائیڈ ہائی بلڈ پریشر کے لئے مفید ہے ۔
قبض یا دست جگر پتہ کی مسائل بھی ہوں تو کمپاونڈ میں تبدیلی کی جاتی ہے۔۔۔
ادویات۔۔۔۔۔
ایلئیم سٹائیوا 3x .......
کریٹیگس 3x
کولیسٹریم 3x
نیٹرم سلف 6
کیکٹس Q
ٹریکسیکم 3x
سپائی جیلیا 3
بولڈو Q
پلساٹیلا 30
وغیرہ۔۔۔
عام کمپاونڈ۔۔۔۔
کریٹیگس+ ایلئیم سٹائیوا+ کیکٹس +سپائی جیلیا+ نیٹرم سلف۔۔۔۔۔
چھوٹی پوٹینسی میں لیکر یکجا کرکے 15قطرے دن میں تین بار ۔۔۔۔
پچھلے ایک سال میں زیادہ کیس بڑی عمر کی خواتین کے آئے ہیں وہ سارے دوران خون کے مسائل سے دوچار تھیں ۔۔۔
Comments
Post a Comment