شربت نیلوفر
شربت نیلوفر
السلام علیکم
آج احباب کی خدمت میں ایک شربت کا نہایت ہی عمدہ اور آسان نسخہ پیش کر رہا ہوں جو کہ گرمی کو ختم کرنے میں لاثانی چیز ہےجیسا کہ گرمی کی وجہ سے جی متلانا ابکائیاں آنا شدت سے پیاس لگنا دل کا گھبرانا دل کی دھڑکن تیز ہونا ہاتھ پاؤں میں جلن کا ہونا جگر کی گرمی غرضیکہ گرمی کی تمام امراض کے لیے ایک عمدہ چیز ہے بہت آسان اور کم خرچ ہے ایک اہم بات بتاتا چلوں کہ ذکاوت حس کو نابود کرتا ہے ضرور مستفید ہوں۔
نسخہ اور ترتیب تیاری۔
گل نیلوفر نہایت ہی صاف اور عمدہ دس تولہ اور چھوٹی الائچی دو تولہ لے کر دو کلو پانی میں رات بھر بھگو رکھیں صبح ہلکی آنچ پر پکائیں جب پانی آدھا رہ جائے تو چھان کر اس میں ایک کلو چینی ملا کر شربت کو قوام کریں بس ایک نہایت ہی عمدہ شربت تیار ہے
ترکیب استعمال۔
دو سے چار تولہ کی مقدار میں حسب ضرورت پانی میں دو سے تین وقت استعمال فرمائیں انشاء اللہ مایوسی نہیں ہو گی۔
اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین
از قلم محمد ندیم ملک
Comments
Post a Comment