شربت املی آلو بخارا+ زرشک شیریں

شربت املی آلو بخارا+ زرشک شیریں
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست و احباب خیریت سے ہوں گے ۔
آج گرمیوں کا لاجواب تحفہ آپ دوستوں کی خدمت میں حاضر کر رہا ہوں گرمیوں شروع ہوتے ہی گھبراہٹ بے چینی پیاس کی زیادتی پسینے کی کثرت گرمی اور لو کا زیادہ لگنا شروع ہو جاتا ہے ہمارا آج کا نسخہ انہی علامات کے اوپر کامیابی سے کام کرتا ہے آج ہم آپ کو شربت املی آلوبخارہ+زرشک شیریں کا اصل شربت بنانا سکھائیں گے آپ نے بازاری شربت بھی پیا ہو گا اور ایک بار یہ شربت بھی بنا کر استعمال کیجئے گا فرق آپ خود جان جاہیں گئے 
سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ۔ املی بغیر نمک والی لیں ۔250 گرام ۔ آلوبخارا خشک دیسی یا ایرانی 250 گرام ۔ زرشک شیریں 125 گرام ۔ پانی 4 کلو چینی 3 کلو ۔
تمام ادویات کو 8 گھنٹے کے لیے بھگو دیں اس کے بعد  جوشاندہ تیار کریں جب ایک دو ابال آ جائیں تو اتار کر پن چھان لیں اور چینی شامل کریں جب شربت ابلنے لگے تو ست لیموں فی لیٹر پیک بوتل ایک گرام کے حساب سے شامل کریں اور جو میل بنے وہ ساتھ ساتھ اتاریں ۔جب شربت بن جائے اور ٹھنڈا ہونے کے قریب ہو تو ست لوبان فی بوتل ایک گرام کے حساب سے شامل کریں ۔
کوئی مصنوعی رنگ نہیں ڈالنا کوئی مصنوعی خوشبو نہیں ڈالنی 
آپ کا بہترین خوشبو دار بہترین ذائقے دار شربت تیار ہو گا اور مزے کی بات یہ کہ بازاری شربتوں سے لاکھوں درجے بہتر ہو گا
پہلی چمچ حلق سے اترتے ہی پورے جسم میں سکون آ جائے گا ذرا بناہیں تو
ان شاءاللہ تعالیٰ آپ دعائیں دیں گے نیچرل چیز کے مزے لیں اور بازاری شربتوں کو بھول جائیں ۔
فوائد ۔امراض جگر یرقان کے مریضوں کے لیے بہترین ہے ۔
گرمی کا توڑ ہے پورے جسم میں ٹھنڈک بھر دیتا ہے یوں سمجھ لیں آپ نے جسم میں اے سی لگا دیا ہے ۔
گرمی کے بخاروں کو دور کرتا ہے متلی قے بے چینی اور دل کو تقویت دیتا ہے قبض کشاء ہے پیاس کی شدت کو ختم کرتا ہے ۔گرمی کے بہت سے امراض میں مفید و مجرب ہے غرض اس کا لاجواب تحفہ ہے ماہ رمضان میں استعمال کریں اور پیاس کی شدت کو ختم کریں خاص طور پر افطاری کے وقت جو لوگ کولڈ ڈرنکس کے عادی ہیں وہ اس شربت کو بنا کر استعمال کریں.
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)