ٹماٹو کیچپ

کیچپ تیار کرنے کے دو آسان طریقے

پہلا طریقہ عام بازاری طریقہ ہے جس طریقے پر ایماندار دوکاندار اراروٹ کی بجاۓ ٹماٹر سے اصلی کیچپ تیار کرتے ہیں ٹماٹر سے تیار کردہ کیچپ ذرا مہنگی ملتی ہے جو زائقے میں اچھی ہوتی جعلی کیچپ ارارو ٹ یعنی مائع سے تیار ہوتی ہے جس کا کچھ خاص اچھا زائقہ نہیں ہوتا مگر چپ چپی اور زبان پر خشک سی لگتی ہے اگر آپکو اراروٹ اور مائع کا نہیں پتہ تو آسان الفاظ میں بتاتا ہوں
کاٹن کے کپڑے کو دھوبی جو چیز لگاکر اتنے اکڑے اور سخت بناتا ہے جس سے کپڑا تنا ہوا رہتا ہے اسے اراروٹ اور مائع کہتے ہیں

پہلا طریقہ
ٹماٹر 1 کلو 
پیاز 2 عدد 
چینی  1 کپ 
سفید  سرکہ 1 کپ 
کارن فلور 2 چمچ 
نمک + سرخ مرچ ایک چمچ

ترکیب تیاری
ٹماٹرکو اچھی طرح بوائل کریں
جب اچھی طرح گل جائیں تو بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کرکے چھان لیں
جوس کو الگ برتن میں ڈال کر کارن فلور اچھی طرح مکس کرکے باقی تمام اجزاء شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر پکانے کے لیے رکھ دیں جب سارا مواد پک کر گاڑھا ہوجائے تو اتارلیں تیار ہے

ٹماٹو کیچپ بنانے کا دوسرا اور طبی طریقہ جس کے بےشمار فوائد بھی ہیں
دل دماغ معدہ جگر کو طاقتور بنانے والی ٹماٹو کیچپ

گڑ 4 کلو
ٹماٹر 8 کلو
کشمش 1 کلو
ادرک آدھ پاؤ
سرکہ انگوری ایک لیٹر 
نمک مرچ حسب ذائقہ

ترکیب تیاری
ٹماٹر چھیل کر کاٹ کے مٹی کی ہانڈی میں پکائیں جب تمام ٹماٹر گل کر یکجان ہوجائیں تو چھان کر دوسری مٹی کی ہانڈی میں گڑ اور سرکہ ملا کر آگ پر رکھیں جب گڑ اور سرکہ حل ہوجائے تو اچھی طرح چھان کر ٹماٹر والے پانی میں ملا دیں
پھر ادرک اور کشمش کو خوب اچھی طرح گرائنڈ کریں کہ بالکل ملائم پیسٹ بن جاۓ تو تمام اجزاء کو ہا‌نڈی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں پانی خشک ہوتے ہوتے جب سب پک کر گاڑھا مواد بن جاۓ تو اتارلیں تیار کیچپ تیار ہے

مقدار خوراک
1 تولہ سے پچاس گرام تک

فوائد
یہ ٹماٹو کیچپ بازاری کیمیکل والی جعلی ٹماٹو کیچپ کے مقابلے ہزاروں درجے اعلی چیز ہے اس کیچپ کا استعمال دل کو طاقت دیتا ہے کمزور دل والوں کے لیے نعمت ہے
جگر کو درست کرتی ہے خون پیدا کرتی ہے
اور HB لیول کو ٹھیک کرتی ہے
سینہ اور دماغ سے رطوبات کو چھانٹ کر خارج کردیتی ہے بھوک خوب لگاتی ہے
معدہ کو درست کرکے ہاضمہ ٹھیک کرتی ہے
کھایا پیا جزو بدن بنتا ہے جن لوگوں کو قبض کا مسئلہ ہے وہ روٹین میں اس کیچپ کا استعمال کریں افاقہ ہوگا گیس کے اخراخ کو درست کرتی ہے گندی بدبو دار گیس کو ٹھیک کرتی ہے اسہال کے مریضوں کو فائدہ مند ہے مثانے کو طاقت دیتی ہے بار بار پیشاب آنے کو روکتی ہے ہیضہ کے مریضوں کے لیے شفا بخش کیچپ ہے گرمی کے موسم میں پیاس کی زیادتی کو کنٹرول کرتی ہے اسکی علاوہ قے کو کنٹرول کرتی ہے

#ٹماٹو_کیچپ

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)