میری پسند شربت بادام خاص
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ میری پسند شربت بادام خاص ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنی اپنی پسند ھوتی ھے چند شربت گرمیون کے موسم مین مین خود استعمال کرتا ھون نہائت شاندار اور لطف و سرور پیدا کرنے والا دل و دماغ کو سہارا دینے والا اور جگر مین بھڑکتے الاؤ کو صبر دینے والا ۔۔۔۔ کیا شاندار ذائقہ اور پیاس کا تصور ھی ختم کر دینے والا جسمانی بے چینی اور تھکاوٹ لمحون مین دور کرنے والا سچ یہ ھے پینے کے بعد چہرے پہ مسکراھٹ نہ آئی تو کہنا
اگر یہ سب فوائد آپ کو لمحون مین نظر آئین تو کیا خیال ھے محمود بھٹہ آپ کی دعاؤن کا حقدار ھوا کہ نہین
سچ یہ ھے دوستو سب تعریفین تو صرف رب ذوالجلال کے لئے ھین لیکن اس کی پیدا کردہ نعمتون کی اور ذائقون کی تعریف کرنا بھی اللہ تعالی کی تعریف ھی ھے اس کی پیدا کردہ نعمتون کو کھانے کے بعد اس کا شکرگزار ھونا بھی انسان پہ فرض ھے جناب یہ تھی تمہید اب شربت کی تیاری کی طرف آتے ھین
بازار سے بادام خریدین گری بادام قطعاً نہ لین بادام پاؤ لے کر گری نکالین تو گری 50 گرام سے ذرا زیادہ بنے گی 10 گرام الائچی سفید لین ایک بوتل خالص عرق گلاب 50 گرام چہار مغز لے لین بے شک چھلے ھوۓ لے لین چہار مغز لیکن پرانے نہ ھون تھوڑے منہ مین ڈالکر چکھین اگر کڑوے ھوۓ تو پرانے ھین اگر کڑوے نہین ھین تو درست ھین سب سے پہلے بادام کی گری کو سفید کرین یعنی گرم پانی ڈالکر سرخ چھلکا اتار لین پھر الائچی کو کسی کونڈے مین ڈالکر درڑا لین اور ایک کپ پانی سادہ ڈالکر آگ پہ دو تین ابال دے کر ڈھک کے رکھ دین اب بادام گری سفید شدہ اور چہار مغز کو ملک شیک تیار کرنے والے جگ مین ڈالکر آدھی بوتل عرق گلاب خالص ڈالکر اچھی طرح گرینڈ اتنا کرین کہ بادام گری اور چہار مغز میدے جیسی شکل اختیار کر جاۓ پھر کسی موٹے کپڑے مین یہ سب مکسچر ڈال کر ھاتھ سے دبا کر اچھی طرح نچوڑ لین اب پھر اس بادام اور چہار مغز کے نکلے ھوۓ پھوگ کو دوبارہ باقی ماندہ عرق ڈالکر ملک شیک والے جگ مین گرینڈ کرین اور پھر اچھی طرح شیک کرنے کے بعد اسے کپڑے مین ڈالکر اچھی طرح نچوڑ لین تاکہ سب عرق وغیرہ نیچے رکھے برتن مین چلا جاۓ اب آپ کو دودھیا شکل مین یہ عرق ملے گا اب اس مین 1500 گرام چینی ڈالکر آگ پہ رکھ دین جب ایک تا دو ابال آجائین تو جو الائچی ڈالکر آپ نے پانی ابالکر رکھا تھا اس کو کسی برتن مین کپڑے کی مدد سے چھان کر اس قوام مین شامل کر دین صرف ایک ابال آنے پہ اتار کر رکھ لین شربت تیار ھو گیا ھے آدھا گرام سوڈیم بنزوویٹ لمبا عرصہ محفوظ کرنے کے لئے ڈال سکتے ھین نہ ڈالین تب بھی جلدی خراب نہین ھوتا کسی صاف اور سوکھی بوتل مین محفوظ کر لین حسب ضرورت استعمال کر لین اچھا یہی ھے کہ 24 گھنٹے مین ایک دو گلاس پی لین ذائقہ مدتون یاد رھے گا پھر آپ باقی مشروبات بھول جائین گے
Comments
Post a Comment