اگمنٹن / قسط شیریں

اگمنٹن / قسط شیریں
موسم سرما میں بچوں بڑوں بوڑھوں کے تمام مسائل کا ایک آسان اور موثر ترین حل! 
لیکن ہم نے پنساری کے پاس سے 200 گرام قسط شیریں نہیں لانی مگر خراب گلے کھانسی نزلہ اور بخار کے لئے ڈاکٹروں کے مطب میں لائن لگا کر ضرور بیٹھنا ہے-!
اب تو آنلائن پنسار اور ھربل اسٹورز کھل چکے ہیں جہاں بہترین جڑی بوٹیاں آپ گھر بیٹھے منگواسکتے ہیں-
اگمینٹن ایک انگلش دوا ہے اور بطور اینٹی بائیوٹک استعمال ہوتی ہے غالبا پچیس روپے کی گولی ہے معدے کا ستیاناس کر دیتی ہے اسکے متبادل قسط شریں ہے خوراک استعمال تین ماشہ ہمراہ پانی یا دودھ قسط شریں سے بڑھ کے شاید ہی کوئی اینٹی بائیوٹک ہو اور یہ سستی ترین بھی ہے جو زخم کسی دوا سے ٹھیک نہ ہو وہ قسط شریں کے استعمال سے ٹھیک ہو جاتا ہے گلے کے ٹانسلز میں ہمراہ شہد استعمال کریں چینی لوگ اسے مردانہ طاقت اور سفید بال سیاہ کرنے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔انتوں کی سوزش اور پرانی پیچش کے لئے قسط شریں اور کلونجی ہموزن کا چار گرام سفوف چند خوراکیں کافی ہیں ٹائیفائیڈ کے جراثیم کسی چیز سے نہیں مرتے قسط شریں شہد کے ہمراہ کھانے سے یہ جراثیم مر جاتے ہیں-
اگر آپ موسم سرما کے دوران دوسو گرام قسط شیریں کا پاؤڈر اور دو سو گرام خالص شہد ملا کر معجون بنا کر شیشے کے جار میں گھر میں رکھیں اور صبح شام ایک چائے کی چمچی دودھ، چائے یا قہوے کے ساتھ لینے کی عادت بنا لیں تو یقین مانئے آپ نزلہ زکام کھانسی گلے کی خرابی اور ٹانسلز کے مسائل سے محفوظ رہیں گے- 
قسط شیریں کے فواید  طب نبوی کی روشنی میں
حضرت جابر سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ ﷺ نے اے عورتو! تمہارے لیے مقام تاسف ہے کہ تم اپنی اولاد کو خود قتل کرتی ہو‘ اگر کسی کے گلے میں سوزش ہوجائے یا سر میں درد ہو تو وہ قسط ہندی کو لیکر پانی میں رگڑ کر اسے چٹا دے۔ اس طرح کی بے شمار روایات ہیں۔ قسط شیریں کو استعمال کرنے کے بعد مجھے اس کے جو فوائد پتہ چلے وہ بے حساب ہیں۔ حدیث شریف میں اس کے سات فائدے بیان کیے گئے ہیں:۔
1۔ سر کے درد میں مفید ہے‘ جب بھی استعمال کریں چائے والا چمچ کا چوتھا حصہ ایک گلاس پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
2۔جگر کیلئے مفید ہے‘ یرقان میں اس کا استعمال دن میں چار سے پانچ مرتبہ انتہائی فائدہ مند ہے‘ جگر کی پرانی کمزوریوں کو رفع کرتی ہے‘ بھوک لگاتی ہے۔ 3۔انتڑیوں کے امراض دور کرتی ہے‘ ٹائیفائیڈ بخار کے  جراثیم کا خاتمی کرتی ھے.شکریہ

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)