تریاق قلب
تریاق قلب
ٹراٸی گلیسراٸیڈ
کولیسٹرول
یورک ایسڈ
بلاکیج
دوستوں کی خدمت میں ایک مجرب المجرب اکسیری صفات کا حامل نسخہ حاضر خدمت ہے جو دور حاضر کی ناقص غذاؤں کی وجہ سے ہونے والے امراض . مثلا . کولیسٹرول لیول کا بڑھ جانا . ٹرائی گلیسرائڈ کا بڑھ جانا . یورک ایسڈ دل کے وال بند ہوجانا .وغیرہ انہی وجہ سے دل کے امراض جگر کے امراض فیٹی لیور بلڈ پریشر کے مسائل اور کئی ان گنت امراض سامنے اتے ہیں . یہ نسخہ خاص کر ان امراض کے لیے انتہائی کارگر ثابت ہوگا دل کے وال بند ہوں اور ڈاکٹر باٸی پاس کا لکھ دے تو ایک ماہ میں وال کھل جاٸیں گے انشاءاللہ تو اتے ہیں نسخہ کی طرف
ھوالشافی
سنڈھ 100 گرام
دار ھلد 100 گرام
قسط شیریں 100 گرام
گوگل مصفی 150 گرام
روغن نوشادر 15 گرام
نمک ارجن 15 گرام
آب لہسن حسب ضرورت
تمام ادویات ملا کر آب لہسن سے گولی بقدر نخود بنالیں
ایک صبح ایک شام ہمراہ
عرق گلاب عرق سونف مکوہ اجواٸن عرق خود کشید کریں تو اکھٹے نکال لیں دوسری صورت میں الگ الگ حاصل کریں
آدھا کپ عرق آدھا کپ پانی ملا کر دواا استمعال کریں
مضر اثرات سے مبرا ھے اور انتہاٸی تیزی کے ساتھ مریض کو صحت یاب کرتی ھے مریض بائی پاس سے بچ جاتا ھے ڈاکٹر نے اگر باٸی پاس کا بولا ہو تو ایک ماہ یہ استمعال کرواٸیں باٸی پاس کی ضرورت نھیں رھے گی
حکیم مصعب علی
Comments
Post a Comment