دماغ کو طاقتور صحت مند اور چست و توانا رکھنے کے کئی ایک مجربات و تجربات یکجا

دماغ کو طاقتور صحت مند اور چست و توانا رکھنے کے کئی ایک مجربات و تجربات یکجا

جب متواتر ذہنی دباؤ میں رہنے کے سبب دماغی کمزوری کا سامنا ہو تو زرشک شیریں ایک چمچ عرق گلاب میں بھگو کر صبح نہار منہ زرشک شیریں کھا کر عرق گلاب پی لیا جائے
اگر نظر کی کمی کے باعث دماغی کمزوری لاحق ہوتو
مغز بادیاں
مغز کشنیز
مغز بادام
مصری
ہم وزن ملا کر سفوف تیار کریں
رات کو سوتے وقت ایک چمچ گائے کے نیم گرم دودھ کے ساتھ کھا کر بغیرکچھ کھائے پیئے سو جائیں

دماغی کمزوری دور ہونے کے ساتھ ساتھ بینائی بھی تیز ہو جائے گی جب دماغی کمزوری کی وجہ سے سر کے بال سفید ہونے لگیں تو

مربہ ہریڑ ایک پاؤ
مرچ سیاہ 10 گرام
الائچی سبز 5 گرام
باہم مرکب بنا کر ایک چمچ نہار منہ متواتر کھانے سے دماغی کمزوری سے نجات ملے گی اور بال سفید ہونا رک جائیں گے

عام دماغی کمزوری ختم کرنے کے لیے چند گھریلو طبی تراکیب درج کی جاتی ہیں

برہمی بوٹی 1 گرام
مغز بادام 7عدد
فلفل سیاہ 3 عدد
خشخاس 1 گرام

ترکیب تیاری
رات کو پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ بطریق سردائی گھوٹ کر تازہ مکھن 10 گرام شامل کرکے استعمال کریں
مغز بادام 50 گرام
مغزسونف 50 گرام
مغز کشنیز 50 گرام
اسطخودوس50 گرام
فلفل سیاہ 10 گرام
مصری 100 گرام

ترکیب تیاری
تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح کوٹ پیس کر باریک سفوف تیار کریں

طریقہ استعمال
رات سوتے وقت ایک گھنٹہ پہلے ایک چمچ کھا کر دودھ ایک گلاس پی لیا جائے

بھنے چنے چھلے ہوۓ 100 گرام
مغز بادام شیریں 100 گرام
دیسی شکر 200 گرام
دیسی گھی گاۓ ایک پاؤ

ترکیب تیاری
چنے اور بادام پیس کر شکر شامل کرکی تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح ملاکر دیسی گھی شامل کرکے شیشے کے برتن میں ڈال لیں

طریقہ استعمال
 صبح نہار منہ ایک بڑا چمچ کھا کر نیم گرم دودھ پی لیں مربہ ہریڑ دو عدد رات کو سوتے وقت اچھی طرح دھو کرکھا کر دودھ پینا بھی بہترین فوائد کا حامل ہے
مربہ آملہ دو عدد نہار منہ کھانا یا مربہ آملہ مربہ ہریڑ مربہ سیب اور مربہ گاجر باہم ملا کر اس میں ورقِ نقرہ کا اضافہ کرکے نہار منہ 50 گرام کھا کر دودھ پینا کمال تاثیر رکھتا ہے

گاجر کا حلوہ جوس اور تازہ کچی گاجر کھانا بھی مفید ہے دار چینی اور ادرک کا قہوہ پینا یا دار چینی کو پیس کر اس میں شہد ملا  کر نصف چمچ چائے والا رات کو سوتے وقت کھا لیا جائے
دیسی انڈے کا استعمال دماغ کے لیے بہترین غذا ہے دودھ اور کچا انڈہ پھینٹ کر پینا دماغی اور جسمانی کمزوری ختم کرنے کا شاندار قدرتی ذریعہ ہے
اسی طرح نیم برشت انڈے کی زردی میں ایک سے دو گرام سونڈھ ملا کر کھانا دماغ کی مضبوطی کے لیے بےمثال ہے
عود اور جدوار کو شہد میں ملا کر چاٹنا بہترین ہے

دیسی گھی کا استعمال دماغی صلاحیتوں میں اضافے کا ذریعہ ہے  لبوب سبعہ روغن بادام اور پرانے روغن زیتون کا مساج کرنے سے یاد داشت اور حافظہ زیادہ ہوتا ہے

پاؤں کے تلوؤں پر روغن مالکنگنی سے مالش کرنے سے دماغ کو طاقت ملتی ہے
اسی طرح دیسی کدو کے گودے سے پاؤں پر مساج کرنے سے دماغ کو تراوت مےملتی ہے کیلا اور کھجور کا ملک شیک لاجواب فوائد کا حامل ہے
رات کو چند بادام کی گریاں دودھ میں بھگو کر صبح نہار منہ گرائنڈ کرکے پینا بہترین غذائیت دیتا ہے 
خشک میوہ جات اور سیب کیلا آم کھجور انگور مچھلی بٹیر اور دیسی مرغ کا متواتر استعمال دماغی کمزوری سے نجات دلاتا ہے

کستوری عنبر صندل گلاب اور زعفران کی خوشبو سونگھنا دماغ کی مضبوط کرتا ہے
رات کی نیند ذہنی و جسمانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے
لہٰذا رات کو متواتر 6 سے 8 گھٹے سونا دماغی طور پر مضبوط و طاقتور کرتا ہے دماغی کمزوری ختم کرنے میں ورزش کا بنیادی کردار مانا جاتا ہے

دماغ کی جانب دوران خون کو بڑھانے والی ورزشیں جن میں الٹا لٹکنا سب سے بہترین اور موثر طریقہ سمجھا جاتا ہے
ترو تازہ آب و ہوا میں تیز دوڑنا تیراکی کرنا طویل رکوع و سجود اور یوگا ورزشیں دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے بےحد فائدہ مند سمجھی جاتی ہیں
مثبت انداز فکر حسن سلوک اور اخلاق حسنہ اپنانے سے دماغ تر وتازہ اور پرسکون رہتا ہے
دماغی سکون اور ترو تازگی دماغ کی استعداد بڑھانے میں ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں

پرہیز
فاسٹ فوڈ ہرقسم کولا ڈرنکس بیکری آئٹم ہرقسم بینگن بڑا گوشت تیز مصالحہ جات چاول کافی چائے سگریٹ و منشیات نوشی چکنائی ہرقسم مٹھائی ہرقسم بادی و ترش اجزاء سے مکمل پرہیز کریں

یاد رہے کہ دھنیہ خشک اور پیاز کا بکثرت کھانا اور دن کے وقت زیادہ سونا دماغی کمزوری کا باعث بنتے ہیں
لہٰذا خشک دھنیہ اور کچے پیاز کے استعمال میں اعتدال لاکر ہم دماغی کمزوری سے محفوظ رہ سکتے ہیں

پیٹ کے بل لیٹ کر پڑھنے اور کھانے کے فوری بعد نہانے اور سونے فضول سوچنے بات بے بات غصہ کرنے اداس رہنے اور بعداز عصر سونے سے اجتناب کریں
منفی طرز عمل بد سلوکی اور اخلاق رذیلہ سے ممکنہ طور پر دور رہا جائے
وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ ہماری ان معروضات پر عمل پیرا ہونے سے خاطر خواہ حد تک دماغی کمزوری کے عارضے سے بچا جاسکتا ہے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)