گیسٹوریکس سیرپ
گیسٹوریکس سیرپ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
کیسے ہیں آپ سب دوست احباب .
امید ہے اللہ پاک کے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں گے۔
دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ۔
آج ایک نئے نسخے کے ساتھ آپ دوستوں کے درمیان حاضری ہو رہی ہے جو کہ معدہ کے لیے بہترین رزلٹ والا شربت ہے امراض معدہ کے لیے اپنے مطب پر ہم صرف یہ شربت ہی دیتے ہیں اور کسی بھی کمپنی کا اس جیسا رزلٹ آپ کو نہیں ملے گا
امراض معدہ کا بہترین شربت ہر ماہ کم از کم 10 لیٹر تیارکیا جاتا ہے مطب کے لیے. معمول مطب نسخہ. یہ نسخہ میرے استاد محترم جناب محمود الرسول بھٹہ صاحب کا ہے. جو معدہ کے بہت سے امراض میں اکسیر ثابت ہو رہا ہے.
اجزاء نسخہ. سونف. تیزپات. پودینہ. اجواہن دیسی. کرفس. سوے. سنڈھ. سوڈا بائی کارب ۔100+100 گرام. ست اجواہن. ست پودینہ. 2+2 گرام. سب سے پہلے ادویات کو 8 کلو پانی میں بھگو دیں. 6 گھنٹہ کے بعد اسکو آگ پر رکھیں. 4/5 ابال آ جاہیں تو اتار کر پن لیں اور اس میں 6 کلو چینی شامل کرکے قوام تیار کریں. ایک دو ابال آ جاہیں تو ایک چمچ ست لیموں ڈال دیں اس کے ڈالنے سے ساری میل اوپر آ جاے گئ جو اتارنی ہے. جب قوام تیار ہو کر شربت بن جاے اور نیم گرم رہ جاے تو ست لوبان لازمی ڈالیں تاکہ آپ کا شربت خراب نہ ہو ایک چمچ.
ٹھنڈا ہونے پر شربت کو خشک بوتل میں ڈال کر رکھیں.
مقدار خوراک ۔بڑوں کے لیے ۔2چمچ دن میں تین بار کھانے کے بعد. بچوں کو انکی عمر کے حساب سے دیں.
فوائد ۔
معدہ کی تمام خرابیوں میں استعمال کروا سکتے ہیں گیس قبض سینے کی جلن السر تیزابیت خوراک کا ہضم نہ ہونا بھوک کی کمی ڈکار سانس کی تنگی بووجہ خرابی معدہ نیند نہ آنا گیس سے پیدا ہونے والی جملہ امراض میں مفید ہے
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
اگر پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment