شربت مرکب برگ بانسہ والا

شربت مرکب برگ بانسہ والا
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
کیسے ہیں آپ سب دوست امید ہے اللہ پاک کے فضل و کرم سےسب ٹھیک ہوں گے  دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ۔
دوستوں بدلتے موسم کے ساتھ ہی نزلہ زکام کھانسی اور دمہ کی وبا عام ہو رہی ہے بچے بوڑھے جس کو دیکھو خشک موسم کا شکار نظر آ رہا ہے بدلتے موسم کے باعث آپ دوستوں کے ساتھ ایک بہترین شربت کا نسخہ شیر کر رہا ہوں جو اپنے رزلٹ کے لحاظ سے بہترین اور مجرب ہے
عطیہ نسخہ۔محترم بھائی حکیم سلیم سمرا صاحب
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فواھد پر بات ہو گی۔
اجزاء نسخہء۔ملٹھی۔عناب ۔گودہ املتاس۔
کٹھ شیریں ہر ایک 50 گرام۔کلونجی۔25 گرام۔برگ بانسہ 100 گرام۔چینی 1 کلو۔پانی دو کلو ۔
تمام ادویات کو تھوڑا سا کوٹ کر پانی میں بھگو دیں 8 گھنٹے کے لیے اس کے بعد جوشاندہ تیار کریں جب پانی ایک کلو رہ جائے تو چھان کر چینی شامل کریں جب ایک ابال آ جائے تو ست لمیوں ایک گرام شامل کرکے میل اتاریں اور شربت کے قوام پر لے آہیں جب آپ کا شربت تیار ہو کر نیم گرم رہ جائے تو اس میں ست لوبان ایک گرام شامل کرکے مکس کر دیں ایک بہترین شربت آپ کے پاس ہو گا اب اس کے فوائد سن لیں۔
یہ شربت کھانسی۔کالی کھانسی۔سینے کی کھڑکھڑاہٹ۔بے چینی۔سانس کی نالیوں کو کھولتا ہے۔بلغم کو بذریعہ پاخانہ خارج کرتا ہے۔گلے کی خراش گلے کی سوزش۔گلے کے جملہ امراض کے لیے تیز بہدف ہے اس کے علاوہ ڈسٹ الرجی دمہ سانس کا پولنا شیر خوار بچوں و بڑوں کے لیے اکیسر ہے۔
مقدار خوراک۔بڑوں کو دن میں تین بار دو دو چمچ اور بچوں کو عمر کے حساب سے ایک چمچ سے آدھی چمچ تک۔
کھانسی خشک ہو تو یہ شربت دو چمچ اور آدھ کپ نیم گرم پانی مکس کر کے چاے کی طرح چھوٹے چھوٹے گھونٹ بھر کر پیا جائے اور اگر بلغمی کھانسی ہو تو شربت سادہ استعمال کیا جائے 
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)