جنرل ٹانک اپڈیٹ نسخہ

جنرل ٹانک 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب اللہ کریم آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
موسم سرما کا ایک نیچرل تحفہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے آپ اس کو ویسے تو ہر موسم میں استعمال کر سکتے ہیں لیکن ہمارے ہاں موسم سرما میں مغزیات سے بنی ہوئی اشیاء زیادہ استعمال کی جاتی ہیں ایک نیچرل ٹانک جو نہ صرف اعصاب کے لیے بہترین ہے بلکہ مقوی دماغ بھی ہے اور مقوی باہ مقوی معدہ بھی ہے آپ پورے جسم کو اس ٹانک کے استعمال سے فاھدہ پہنچا سکتے ہیں۔
یہ ٹانک چھوٹے بچوں سے لے کر بڑے بوڑھوں تک سبھی استعمال کر سکتے ہیں انتہائی خوشذاہقہ مزیدار کھانے میں آسان  
آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی
اجزاء نسخہ۔مغز بادام اچھے والے۔مغز اخروٹ ۔چہار مغز مکمل۔انجیر۔ کھجور۔ تمام مغزیات برابر وزن ہوں تازہ ہوں پرانے نہ ہوں جن سے بدبو نہ آ رہی ہو ۔شہد اتنا ہو کہ تمام مغزیات مکس ہو جاہیں 
تمام مغزیات کو صاف ستھرا کرکے ہلکا سا کوٹ لیں بہت زیادہ چورا نہ بناہیں شہد آپ کا خالص اور ایک نمبر کوالٹی والا ہونا چاہیے شہد کا قوام بنا کر تمام مغزیات مکس کریں اور اتار کر محفوظ کر لیں 
بڑے ایک تا دو چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ صبح و شام خالی پیٹ اور بچوں کو انکی عمر کے مطابق دیں گے۔
بہترین مقوی دماغ مقوی اعصاب دوا بھی ہے اور اور غذا بھی ہے انگلش فوڈ سپلیمنٹس اور ملٹی وٹامن سے 1000 درجے بہتر اور مفید دوا آپ کے ہاتھ میں ہے بناہیں اور مالک کائنات کا شکر ادا کریں
یہ اپڈیٹ پوسٹ ہے۔
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)