دماغی کمزوری سر درد چکر آنا دماغی طاقت مزلہ زکام ۔ مقوی دماغ دواء


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 
آج کی پوسٹ فرمائشی پوسٹ ہے بہت سے دوست و احباب انبکس میسج کرتے رہے ہیں خاص طور پر بیرون ممالک سے بہت سے دوستوں کی فرمائش تھی کہ یہاں پر خام ادویات لے کر نسخہء بنانا بہت مشکل ہے اور اتنا وقت بھی نہیں ہوتا اور یہاں پر بھی اپنے ملک عزیز میں ہمارے بہت سے ساتھی صرف اپنی سستی کی وجہ سے نسخہء بنانے سے کتراتے ہیں حالانکہ میرے زیادہ تر نسخہء جات انتہائی آسان ہوتے ہیں تاکہ انجان بندہ بھی بڑی آسانی کے ساتھ نسخہء بنا سکے اس کے باوجود بھی لوگ پکی پکائی اور بنی بنائی کو ترجیح دیتے ہیں بہرحال ہمارا مقصد اللّٰہ پاک کے دئیے ہوئے علم میں سے آپ دوستوں کو آسانیاں دینا ہے نہ کسی سے کوئی گولڈ میڈل چاہیے نہ کسی کی واہ واہ چاہیے ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
ادویات و ترکیب استعمال ۔
خمیرہ گازوباں عنبری جواہر دار ۔100 گرام ۔ اطریفل اسطخودوس ۔100 گرام ۔ کشتہ نقرہ ۔ ڈیرہ گرام ۔ کشتہ مرجان سادہ یا جواہر دار کوئی بھی ڈال سکتے ہیں ۔ 5 گرام ۔
تمام ادویات کو آپس میں مکس کر لیں آپ کی دواء تیار ہے ۔
صبح و شام 5 + 5 گرام خالی پیٹ یا کھانے کے ایک گھنٹے کے بعد ھمراہ دودھ استعمال کریں 
دماغی کمزوری دماغی تھکاوٹ اعصابی کمزوری نروس سسٹم کے لیے مفید ترین دواء ہے سردرد آنکھوں کی تھکاوٹ بووجہ دماغی کام کی زیادتی کی وجہ سے ہو نزلہ زکام آدھے سر کا درد سر چکرانا کے لیے بسٹ فارمولیشن ہے دماغی کام کرنے والے طالب علموں کے لیے بہترین دواء ہے بطور دماغی ٹانک بھی آپ اس دواء کو استعمال کر سکتے ہیں دماغی کام کی کثرت سے ہونے والی تھکاوٹ کو دور کر کے دماغی طور پر فریش کرنے والا فارمولا ہے ۔
اس سے زیادہ آسان لکھنا ممکن نہیں جن کو سمجھ آ گئی ہے وہ بناہیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی طور پر آگاہ کریں جن کو سمجھ نہیں آئی ان سے معذرت۔
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے 
حکیم خواجہ محمد نعیم 
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے 
نوٹ ۔ فیس بک میری تمام پوسٹیں آپ تک نہیں پہنچاتا میری تمام پوسٹیں دیکھنے کے لیے میری آئ ڈی کو فالو کر لیں

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)