خاکسی سیرپ ، خاکسی سیرپ کا ہے خاکسی سیرپ ٹاہفیایڈ بخار موسمی بخار ملیریا بخار کھانسی سردرد نزلہ زکام کا مجرب ترین نسخہ

خاکسی سیرپ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست و احباب خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ہمارا آج کا نسخہ خاکسی سیرپ کا ہے خاکسی سیرپ ٹاہفیایڈ بخار موسمی بخار ملیریا بخار کھانسی سردرد نزلہ زکام کا مجرب ترین نسخہ ہے یہ دوا ہمارے ملک میں بہت سی ادویات بنانے والی کمپنیاں کمرشل لیول پر تیار کرکے بیچ رہی ہیں نسخے کی افادیت الحمدللہ بہترین ہے آج آپ دوستوں کے درمیان اللہ پاک کی رضا کے لیے ۔اللہ پاک کے دیے ہوئے علم میں سے آپ دوستوں کو آسانیاں دینے کے لیے آپ کے درمیان یہ نسخہ شیر کیا جا رہا ہے اس نسخے کو بناہیں اور فاھدہ حاصل کریں آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ۔ خوب کلاں 100 گرام ۔عناب 50 گرام ۔برگ گاوزبان ۔50 گرام ۔برگ بنقشہ۔30 گرام ۔اسطوخودوس۔50 گرام ۔گلو تازہ ۔100 گرام ۔اجواہن دیسی ۔100 گرام ۔الاہیچی کلاں ۔50 گرام ۔
تمام ادویات کو موٹا موٹا کوٹ لیں اور 4 کلو پانی میں بھگو دیں 8 گھنٹے کے بعد آگ پر چڑھائیں جب 4/5 ابال آجائیں تو چھان کر 2 کلو چینی شامل کریں جب چینی جوشاندے میں مکس ہو جائے تو ست لیموں 3 گرام شامل کریں جب قوام ٹھنڈا ہونے کے قریب ہو تو ست لوبان 3 گرام شامل کریں اگر شربت کو رنگ دینا چاہیں تو جو بھی رنگ شامل کرنا ہو صرف ایک پڑی 10 روپے شامل کریں گے بہتر ہو گا کہ نصف شامل کریں فوڈ کلر ۔
ضروری نوٹ ۔ کمرشل لیول پر بنانے والے ادارے جوشاندہ بنانے کی بجائے ان تمام ادویات کا عرق نکال کر شربت بناتے ہیں اور جب شربت تیار ہو جائے تو اس میں ٹاٹینیم پاؤڈر شامل کرتے ہیں جو کمیکمل سٹور سے باآسانی دستیاب ہے جس کی وجہ سے سیرپ کا رنگ سفید ہو جاتا ہے آپ بازار میں ملنے والے خاکسی سیرپ کو چیک کر سکتے ہیں ۔
یہ دوا جیسا کہ اوپر بیان ہوا ہے ٹاہفیایڈ بخار بلکہ ہر قسم کے بخاروں کی کامیاب ترین دواؤں میں اس دوا کا شمار ہوتا ہے موسمی بخار ملیریا بخار بخاروں کی وجہ سے ہونے والے جسمانی درد۔ بے چینی خسرہ معیادی بخار بچوں کے دیگر امراض نزلہ زکام کھانسی پیچش پیٹ درد سر درد میں بھی مفید و موثر ہے
اسی دوا کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے ویڈیو دیکھیں اور ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں

دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)