سفوف کاسنی ، فوائد ۔ سوزاک ابتدائی ۔ گرمی ۔ پیشاب کی جلن ۔ سوزش بخاروں کی حرارت جو گرمی کی وجہ سے ہوں ۔ گھبراہٹ ۔ گرمی کی ہر علامت میں مفید ہے موسم گرما میں ہر گرم مزاج مریض کی دواء ہے ۔ مفید جگر ہے ۔ پیشاب کی سوزش میں مفید ہے

سفوف کاسنی 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے 
ہمارا آج کا نسخہ موسم گرما کی مناسبت سے آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے 
یہ نسخہ بخار کی حرارت گھبراہٹ گرمی کی ہر علامت پر کام کرتا ہے یہ نسخہ نا صرف مفید جگر ہے بلکہ سوزش پیشاب صفراوی سر درد و بخار بووجہ گرمی میں انتہائی مفید و موثر ہے ۔
وقت کی قلت کی وجہ سے پوسٹ کو طویل لکھنا ممکن نہیں  اس لیے ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گئی ۔
اجزاء نسخہ ۔ تخم کاسنی ۔100 گرام ۔ تخم الائچی کلاں ۔100 گرام ۔ سرد چینی ۔ 60 گرام ۔ کوزہ مصری ۔ 120 گرام ۔
 تمام ادویات کا سفوف تیار کریں ۔ ایک چمچ چائے والا صبح و شام سادہ پانی دودھ یا شربت بزوری  کے ساتھ استعمال کریں مرض کی شدت میں دن میں تین بار استعمال کریں ۔
فوائد ۔ سوزاک ابتدائی ۔ گرمی ۔ پیشاب کی جلن ۔ سوزش  بخاروں کی حرارت جو گرمی کی وجہ سے ہوں ۔ گھبراہٹ ۔ گرمی کی ہر علامت میں مفید ہے موسم گرما میں ہر گرم مزاج مریض کی دواء ہے ۔ مفید جگر ہے ۔ پیشاب کی سوزش میں مفید ہے ایسا سر درد جو گرمی کی وجہ سے ہو وہاں پر بہترین رزلٹ دے گا ۔ 
غرض آپ اس کو موسم گرما کا بہترین تحفہ سمجھ لیں ۔گرم مزاج مریض کو آنکھیں بند کر کے استعمال کروائیں آپ کی توقع سے بڑھ کر رزلٹ دے گا ۔
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں 
اسی پوسٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروانِ کا حصہ بن جاہیں ۔

دعا کیجئے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے 
حکیم خواجہ محمد نعیم 
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کیجئے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)