سفوف ہاضم خاص نیو
سفوف ہاضم خاص نیو
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ماہ رمضان میں سب سے بڑا مسئلہ معدہ کے حوالے سے سامنے آتا ہے اس کی وجہ ہمارا ٹائم شیڈول اور خوراک کی تبدیلی ہے کافی احباب ماہ رمضان کے علاؤہ بھی ہضم کی خرابی بھوک کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں دیکھا جائے تو ماہ رمضان میں ہمارا ٹائم شیڈول کھانے کا ٹوٹل تبدیل ہو جاتا ہے کم از کم 12/16 گھنٹے کا روزہ جس میں آپ کھانا پینا چھوڑتے ہیں اور دوسرے نمبر پر خوراک میں لازمی جز پکوڑے سموسے یا اس طرح کی کوئی تلی ہوئی اشیاء لازمی استعمال کرتے ہیں اور ایکسٹرا کھاتے ہیں لیکن معدہ اتنا بوجھ برداشت نہیں کرتا اور اس سچویشن میں آپ کے معدے کو ضرورت ہوتی ہے خوراک کو ہضم کرنے کی ۔
اس حالت میں اگر آپ یہ سفوف بنا کر استعمال کریں تو آپ بھی خوش اور آپ کا معدہ بھی خوش
لیکن یاد رکھیں معدہ کے ساتھ یہ ظلم کبھی کبھار ہی اچھا لگتا ہے ورنہ وہ بھی آپ کے آگے ہاتھ جوڑ سکتا ہے اعتدال سے کھائیں تو زیادہ مناسب ہے ۔
آئیے معدہ سے چوری چوری آپ کو ایک بہترین بھوک بڑھانے والے نسخے سے متعارف کروائیں ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گئی ۔
اجزاء نسخہء ۔ سنڈھ ۔ 20 گرام ۔ کالی مرچ ۔10 گرام ۔ زیرہ سفید ۔ 50 گرام ۔ پودینہ خشک ۔10 گرام ۔ نوشادر ٹھیکری ۔ 20 گرام ۔
تمام ادویات کا سفوف بنا لیں
جن کو بھوک نہیں لگتی وہ ایک چمچ چائے والی کھانے سے 10/15 منٹ پہلے سادہ پانی کے ساتھ یا عرق سونف کے ساتھ استعمال کریں ۔
جن کا کھایا پیا ہضم نہیں ہوتا وہ کھانے کے بعد آدھی چمچ استعمال کریں ۔
فوائد ۔ جنتا مرضی کھائیں ہضم ہو گا جن کا ہضم نہیں ہوتا معدہ میں پڑھا رہتا ہے انکے لیئے بہترین دواء ہے ۔
ایسے لوگ جو بازاری کھانے اور فاسٹ فوڈ کھا کھا کر اپنے معدے بگاڑ چکے ہیں اور اب ان کا کھانے کو دل نہیں کرتا اور کھانے کو دیکھتے ہی دل خراب ہو جاتا ہے ان کے لیے بہترین قسم کا سفوف ہے جس کی ایک خوراک ہی کھانے کو فوراً ہضم کر دیتی ہے اور بھوک کی خواہش بیدار ہو جاتی ہے ۔
ایک راز کی بات بتاؤں ماہ رمضان کے علاؤہ جو احباب کسی دعوت یا پارٹی میں شرکت کرنا چاہتے ہیں لیکن معدہ فل آرام فرما رہا ہے اور نو ڈسڑب کا بورڈ لگا رکھا ہے ایسی حالت میں آپ نے کرنا یہ ہے کہ ایک چمچ اس سفوف کی سیون اپ بوتل ایک گلاس کے ساتھ استعمال کرنی ہے 10 منٹ کے بعد آپ کا معدہ آپ سے پہلے پارٹی میں ہو گا 😀
بنائیں استعمال کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment