۔۔۔۔۔سفوف برائے موٹاپا۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔سفوف برائے موٹاپا۔۔۔۔۔۔
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
کیسے ہیں آپ سب دوست
امید ہے آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے آج ایک نسخہ آپ کے سامنے پیش خدمت ہے
یہ نسخہ سفوف برائے موٹاپا کا ہے۔ بہت سے دوستوں کی ڈیمانڈ تھی کہ موٹاپے کا بے ضرر نسخہ دیا جائے جس کے کھانے سے جسم کو کوئی نقصان نہ ہو تو ان دوستوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے نسخہ حاضر خدمت ہے۔سب سے پہلی بات یہ ہے کہ موٹاپے کے لیے تیز ترین ادویات استعمال نہیں کرنی چاہیے یاد رکھیں جتنی زیادہ تیزی کے ساتھ آپ موٹاپا ختم کریں گے اتنی ہی تیزی کے ساتھ آپ کے جسم کو نقصان ہو گا اور یہ بات بھی یاد رکھیں کہ صرف ادویات کے ساتھ آپ موٹاپا ختم نہیں کر سکتے جب تک آپ ورزش نہیں کرتے۔
ہر قسم کی چکنائ ختم نہیں کرتے۔جیسے چینی۔چاے چاول وغیرہ۔ فاقہ نہیں کرتے۔ موٹاپا کم کرنے کے لیےہمیشہ ایسی ادویات استعمال کریں جو آہستہ آہستہ موٹاپے کو کنٹرول کرے اور جسم کی فالتو چربی کو ہی ختم کرے۔ جو جسم کے لیے ضروری چربی ہے اس کو ختم نہ کرے ورنہ آپ کا جسم بے ڈھنگا ہو جائے گا ۔۔
آتے ہیں نسخے کی طرف۔
اجزاء نسخہء۔ اجوائن دیسی۔کلونجی۔ میتھرے۔چھلکا اسپغول۔ سب اشیاء برابر وزن ۔چلکھا اسپغول کے علاؤہ باقی ادویات کا سفوف بنالیں اور چھلکا شامل کرکے مکس کرلیں
ایک چمچ صبح۔ایک چمچ شام کھانے کے آدھ گھنٹے کے بعد نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں
آپ کا وزن آہستہ آہستہ کم ہو گا کھانا ہضم ہو قبض ختم ہو جائے گی جسم درد کے لئے بھی مفید ہے معدہ کو ٹھیک رکھے گا اور بلکل بے ضرر دوا ہے کوی نقصان نہیں ہو گا جسم کو۔کم از کم دو ماہ استعمال کریں
اب آپ مجھے میرے یوٹیوب چینل پر بھی جوائن کر سکتے ہیں آپ کو بہترین ادویات کی ویڈیو دیکھنے کو ملتی رہیں گیں ان شاءاللہ تعالیٰ
چینل کا لنک یہ ہے
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین...
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment