سردائی

اسلام علیکم 
ناچیز حکیم نعمان جاوید کی جانب سے آپ سب کیلئۓ گرمی کا خاص تحفہ ھے 

موسم گرما کا خاص تحفہ شربت بادام اور  خالص سردائ کا اصل  نسخہ  خاص 

*صرف ایک گلاس پورے بدن میں ACجیسی ٹھنڈک پیدا کر دیتا ہے 
*پیاس کی شدت کو کم کرتی ہے 
*جگر کی گرمی کو معتدل کرتی ہے 
*گرمی سے ہونیوالے چکر اور درد سر کو ختم کرتا ہے 
*لُو لگنے سے حفاظت کرتا ہے 
*آنکھوں کی روشنی کو تیز دماغ میں تازگی پیدا کرتا ہے 
*طبیعت میں فرحت و سکون پیدا کرتا ہے 
*نیند آور ہے سکون کی نیند آتی ہے 

ترکیب تیاری و نسخہ 

چار مغز     ایک کھانے کا چمچ لینا ہے
خشخاش    ایک کھانے کا چمچ لینا ہے
بادام           بیس عدد لینے ہیں 
چینی         آدھا کپ یا حسب ذائقہ 
سبز الائچی    تین عدد لینی ہے  

اب چار مغز خشخاش اور بادام رات بھر پانی میں بھگو کر رکھدیں
پانی میں بھگونے سے پہلے ان اجزاء کو دوسے تین بار میں پانی میں اچھی طرح دھو لیں ۔ پھر بادام کے چھلکے اتار لیں ۔
 چار مغز اورخشخاش کا پانی نکال لیں ان اجزاء کو مٹی کی لنگڑی میں ڈال کر پسائی کریں۔ پسائی جتنی اچھی کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا ۔ پسائی ہمیشہ مٹی کی لنگڑی میں کریں اس سے اجزاء کی غذائیت خراب نہیں ہوتی ھے 
اس سردائی کو چھانے بغیر پیا جائے جس کی ناصرف غذائیت بڑھتی ہے بلکہ قبض کیلئے بہت مفید ہے ۔ پھر کسی علیحدہ برتن میں چینی کو گھول لیں اور پانی چار گلاس سے زیادہ نہ لیں ۔ اب اس پانی کو لنگڑی میں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں پھر اس میں برف کے ٹکڑے ڈالیں اور سردائی کو ٹھنڈا کرلیں ۔ آپ نے اس سردائی کا ایک گلاس روزانہ خالی پیٹ پی لیں ناشتہ کم ازکم ایک گھنٹہ ٹھہر کرکریں ۔ سر کے بالوں سےلیکر پاؤں کے ناخنوں تک آپ کو ٹھنڈک کا احساس ہوگا چاہے آپ گرمی میں سارا دن کام کریں ۔ گرمی کا اثر ختم ہوجائیگا۔

حکیم نعمان جاوید فاضل الطب والجراحت رجسٹرڈ

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)