رفیق قلب دل کی شریانوں کو کھولنے والا نسخہ
رفیق قلب
دل کی شریانوں کو کھولنے والا نسخہء
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ہمارا آج کا نسخہ دل کے حوالے سے ہے خاص طور پر جب وینز فاسد مادوں اور چکنائی سے بھری پڑی ہوں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ گئی ہو ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے دل بڑھ گیا ہو سر سے پاؤں تک ورم آ چکا ہو ان تمام حالتوں میں یہ نسخہ اکسیر کا کام کرتا ہے
بشکریہ واجد اللہ خان صاحب
موسمی تبدیلی کی وجہ سے طبعیت ذرا اپسٹ ہے اس لیے تھوڑا لکھے کو زیادہ جانیے گا ویسے بھی آپ کو معلوم ہے کہ ٹو دی پوائنٹ بات کرنا میری عادت ہے تعریفیں اور وہ بھی اپنی مجھے عادت نہیں ہے ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات کریں گے ۔
اجزاء نسخہء ۔ برگ افسنتین ۔ گل گاوزبان ۔ گل سرخ ایرانی صرف پتی۔ کچور کچری ۔نگند بابری۔ تخم ستیاناسی ۔ کلونجی ۔ دانہ الائچی سبز ۔ نوشادر ٹھیکری ۔ ہر ایک جز 50 گرام ۔ دھماسہ ۔100 گرام ۔
تمام ادویات کو صاف ستھرا کر کے سفوف بنالیں اور 1000 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں ۔
1+1 کیپسول صبح و شام ہمراہ عرق گاوزبان ۔
دل کی وینز کھولتا ہے کولیسٹرول کو ٹھیک کرتا ہے دل کے بڑھنے میں مفید ہے جسم پر ورم آ جائے تو اس کو ٹھیک کرتا ہے خون کو صاف کرتا ہے پتلا کرتا ہے لوپرین کھانے والوں کیلئے بہترین ہربل متبادل دوا ہے اس سے بڑھ کر کام کرتی ہے موٹاپے کا شکار افراد اس دوا کو حفظ ماتقدم کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔
غرض ایک بہترین دواء ہے بغیر کسی نقصان کے بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے آپ پورے بھروسہ کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں اور ہربل ادویات پر فخر کر سکتے ہیں یہی دیسی ادویات ہمارا اصل ہیں اور ہمیں واپس فطرت اور اصل کی طرف ہی جانا چاہیے ۔
طریقہ علاج کوئی بھی غلط نہیں ہے نہ میرا مقصد کسی کو غلط ثابت کرنا ہے بات صرف اپنے اصل فن کو اپنی طب کو اور دیسی علاج کو پرموٹ کرنا ہے۔
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں آپ کے فیڈ بیک ہماری رہنمائی کرتے ہیں ۔
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں ۔
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment