معجون محافظ معدہ ، جوارش جالینوس کا متبادل نسخہ

معجون محافظ معدہ 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 
ہمارا آج کا نسخہ امراض معدہ کے حوالے سے ہے 
جوارِش جالینوس اگر مکمل نسخے کے ساتھ تیار کی جائے جیسا کہ ہم بناتے ہیں مکمل نسخے کے ساتھ تو کافی مہنگی بنتی ہے جو ہر کوئی افورڈ نہیں کر سکتا آج ہم آپ دوستوں کو جوارِش جالینوس کا متبادل سستا نسخہء دے رہے ہیں جو جوارِش جالینوس کے برابر تو خیر نہیں لیکن کافی حد تک جوارِش جالینوس کی افادیت اور فوائد کا حامل ہو گا 
یہ معجون آنتوں اور معدے کو طاقت دیتی ہے ہاضم طعام و کاسر ریاح ہے بھوک لگاتی ہے کھانا ہضم کرتی ہے اور امراض معدہ کے بہت سے امراض کا یقینی علاج ہے 
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ۔ بالچھڑ ۔ الاہیچی سبز دانہ ۔دارچینی۔ خولجان ۔ لونگ ۔ ناگر موتھا ۔ سنڈھ ۔ چوب چینی ۔ مرچ سیاہ ۔ فلفل دراز ۔ قسط شیریں ۔ جاوتری ۔ اسارون۔ چراہتہ شیریں ۔ کندر ۔ ہر ایک 10 گرام ۔ شہد آدھا کلو 
تمام ادویات کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور شہد کی مدد سے معجون بنائیں ۔
 5+5 گرام صبح شام ہمراہ سادہ پانی استعمال کریں 
کھانے سے یا کھانے کے بعد جب چاہیں استعمال کریں 
فوائد اوپر سارے لکھ دیئے گئے ہیں 
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں 
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو بھی سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں 

دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے 
حکیم خواجہ محمد نعیم 
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ 
نوٹ ۔ فیس بُک میری ساری پوسٹیں آپ تک نہیں پہنچاتا میری تمام پوسٹیں دیکھنے کے لیے آپ ہماری پروفائل کا وزٹ کر سکتے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)