منہ کے چھالے

منہ کے چھالے 
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ 
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 
معدہ کی خرابی سرد گرم بکثرت مصالحہ جات کا استعمال اور گرم اشیاء کے استعمال کی وجہ سے جب معدہ تیزابیت زیادہ بنانا شروع کر دیتا ہے تو اس کا ردعمل ہمارے منہ زبان حلق کے اندر غذا والی نالی میں چھالوں کی صورت میں دیتا ہے اکثر اوقات منہ کی صفائی نہ ہونے کی صورت میں بھی منہ میں چھالے بن جاتے ہیں زیادہ گرم اور خشک اشیاء کا بکثرت استعمال بھی اس مرض کو بننے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے 
آج ایک آسان نسخہ آپ دوستوں کے ساتھ شیر کر رہے ہیں یہ دواء منہ کے اندر لگانے والی ہے 
اس دوا کے ساتھ آپ اندرونی طور پر کوئی بھی ایسی دوا سفوف یا سیرپ کی شکل میں استعمال کر سکتے ہیں جو تیزابیت کو کنٹرول کرے ہمارے نسخہء جات استعمال کرنا چاہیں تو اسی گروپ میں آپ گیسٹوریکس سیرپ پیپر منٹ سیرپ دیسی امیپرازول کیپسول یا سفوف برائے معدہ کے نسخہ جات سرچ فرما لیں اور بنا کر استعمال کریں ۔
آج کا نسخہ بڑا ہی آسان ہے بنانے میں 
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ۔ سہاگہ سفید بریاں ۔ 25 گرام ۔گلسیرین سفید ۔ 100 ملی لیٹر ۔ ست پودینہ ۔ 6 گرام ۔ 
سہاگہ اور ست پودینہ باریک پیس کر گلیسرین میں ملا کر تھوڑی دیر دھوپ میں رکھ دیں تاکہ تمام دوا یکجان ہو جائے آپ کی دواء تیار ہے اگر کوئی خوشبو ملانا چاہئیں تو الاہیچی یا سٹرابیری کی خوشبو ملا سکتے ہیں ورنہ ایسے ہی ٹھیک ہے ۔
تھوڑی سی دواء روئی پر لگا کر متاثرہ جگہ پر دن میں دو سے تین بار لگائیں اور لعاب باہر گراتے رہیں ۔
2 سے 4 دنوں کے اندر منہ کے چھالے ٹھیک ہو جائیں گے اس کے علاؤہ اپنے معدہ کا خاص خیال رکھیں زیادہ گرم خشک مصالحہ جات سے پرہیز کریں لیکوڈ اشیاء پانی کا استعمال زیادہ کریں 
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں ۔
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں ۔

دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے 
حکیم خواجہ محمد نعیم 
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے 
نوٹ ۔ فیس بک میری تمام پوسٹیں آپ تک نہیں پہنچاتا میری تمام پوسٹیں دیکھنے کے لیے میری آئ ڈی کو فالو کر لیں

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)