امرت دھارا، قلزم

امرت دھارا 
بہت سے امراض کی اکیلی دوا ہے 
گھر میں خود بنائیں بڑی آسانی کے ساتھ۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین یارب العالمین
بہت سی ادویات ایسی ہیں جو اکیلی دوا ہونے کے باوجود بہت سے امراض میں کامیابی سے استعمال ہو رہی ہیں اور اپنے مجرب رزلٹ کے ساتھ کامیابیاں سمیٹ رہی ہے یہ اعزاز بھی طب یونانی کو حاصل ہے کہ اس عظیم طب سے اللہ پاک کے فضل و کرم سے بہت سی مفرد و مرکب ادویات کی صورت میں بے حد پیچیدہ امراض کا کامیاب علاج اپنے نام کیا ہے بہت سی کامیاب ادویات متعارف کروائی ہیں طب مغرب کے چاہنے والوں نے بہت کوشش کی ہے طب یونانی کو مٹانے کی لیکن اللہ پاک کے فضل و کرم سے طب یونانی ہر دور میں مقابلہ کرتی رہی ہے اور آنے والا وقت طب یونانی کا ہے ان شاءاللہ تعالیٰ 
ہر چیز نے اپنے اصل کی طرف آنا ہے اور طب یونانی ہی ہمارا اصل ہے گو ہمارے ملک کی بد قسمتی کہ طب یونانی اس وقت اپنے کڑے وقت سے گزر رہی ہے سرکاری سطح پر سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے لیکن الحمدللہ یہ فن شریف ہمارے سینوں میں زندہ ہے اور اللہ پاک کے حکم سے زندہ رہے گا بہت سی باتیں ہیں کرنے کو لیکن پوسٹ لمبی ہو جائے گی یار زندہ صبحت باقی پھر کبھی سہی
آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی
اجزاء نسخہ ۔ست پودینہ ۔10 گرام ۔ست اجوائن ۔10 گرام ۔ست الایچی 10 گرام ۔مشک کافور دیسی ۔20 گرام ۔
تمام ادویات کو کھلے منہ والی کانچ کی بوتل میں یا جار میں ڈال کر مکس کر دیں اور تھوڑی دیر دھوپ میں رکھ دیں ۔تھوڑی ہی دیر میں تمام ادویات پانی بن جاہیں گیں لیں جی آپ کی دوا تیار ہے آپ کا امرت دھارا تیار ہو چکا ہے اس دوا کے اتنے زیادہ فوائد ہیں کہ لکھنے پر آ جاہیں تو پوری کتاب تیار ہو جاتی ہے مختصراً یہاں پر اسکے تھوڑے سے فواہد پر بات کرتے ہیں ۔
امراض دھارا اکثر امراض میں تریاق کی حیثیت رکھتا ہے بہت سی بیماریوں میں مفید و مجرب ہے ۔
شدید درد گردہ ۔دردسر درد شکم و معدہ متلی ابکاک قے ریاح کا خارج نہ ھونا پسلی کا درد نمونیہ ہیضہ کے لیے انتہائی مفید ترین ہے 1 تا 3 بوند یہ دوا چینی یا شربت یا پانی میں شامل کرکے پی لیں تو ان امراض کے لیے کافی مفید و مجرب ہے
سر درد میں 2 بوند پیشانی اور کنپٹیوں پر مالش کریں فوری طور پر آرام آ جائے گا دانت درد ڈاڑھ درد کے لیے روئی کے اوپر 2 بوند دوائی لگا کر کھوڑ میں رکھیں چند لمحوں کے اندر درد غاہب ۔
ماسخورہ میں مسوڑھوں پر روئی کی مدد سے لگائیں ۔
درد کان کی صورت میں 2 بوند کان میں ٹپکانے سے منٹوں میں درد ختم ۔
درد پسلی میں مالش کریں اور روئی کو گرم کرکے ٹکور کریں پسلیوں پر ۔
دھدر چینل میں روئی کی مدد سے لگائیں متاثرہ جگہ پر ۔
ہیضہ ہو جائے تو 2سے 3 بوند چینی کے اوپر ڈال کر مریض کو کھلائیں ۔
بھڑ شہد کی مکھی بچھو کے ڈنک والی متاثرہ جگہ پر لگائیں چند لمحوں میں سکون آ جائے گا ۔
درد چوٹ ورم کی صورت میں بیرونی استعمال کریں متاثرہ جگہ پر لگائیں اور اوپر پٹی لیپٹ دیں ۔
الرجی خارش خشک ہو یا تر ہو امرت دھارا ایک تولہ اور ناریل کا روغن 25 گرام ملا لیں اور متاثرہ جگہ پر لگائیں اور تھوڑی دیر دھوپ میں بیٹھ جاہیں ۔
امراض شکم پیٹ کا درد کی صورت میں 2سے3 قطرے امرت دھارا اور 2 چمچ پیپر منٹ سیرپ میں شامل کریں اور مریض کو پلائیں ۔
درد گردہ کی صورت میں بھی اسی طرح دے سکتے ہیں نزلہ زکام میں ایک بوند چائے میں ڈال کر پئیں اور اس کی خوشبو ناک پر لگانے سے فوری ریلیف ملتا ہے ۔
غرض ایک بہترین دوا سے آپ کو متعارف کروایا ہے
اسی پوسٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں

دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)