شربت الرجین خاص ، ہاتھوں پیروں کی جلن پر کام کرتا ہے بلکہ آپ کو ہر قسم کی خون کی خرابیوں سے بھی بچاتا ہے خون کو ٹھنڈا رکھتا ہے جن لوگوں کو چھپاکی دھپڑ بنتے ہیں ان کے لیے مفید ہے خارش پھوڑے پھنسیاں گرمی کے دانے گرمی کی شدت کو کنٹرول کرتا ہے معدہ جگر مثانہ کی گرمی کو دور کرتا ہے رنگت کو نکھارنے کے لئے بہترین نسخہء ہے ۔ گرمی کی وجہ سے رنگ کالا ہو گیا ہو تو اس کے استعمال سے ٹھیک ہو جاتا ہے گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں کو حفظ ماتقدم کے طور پر اس شربت کو لازمی طور پر استعمال کرنا چاہیے غرض بے شمار فوائد کا حامل ہے ۔

شربت الرجین خاص 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے ۔دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ۔
بہت سے دوستوں کی فرمائش تھی کہ کوئی ایسا نسخہء بتایا جائے جو نہ صرف ہاتھوں اور پیروں کی جلن کو ٹھیک کرے بلکہ ساتھ ساتھ خون کو بھی صاف اور ٹھنڈا رکھے لیں جناب آپ کی خدمت میں ایک بہترین قسم کا نسخہ حاضر ہے جو شربت کی شکل میں بہترین کام کرتا ہے شوگر والے سفوف بنا لیں باقی دوست شربت بنا لیں 
یہ نسخہ حکیم داہم صاحب کا ہے ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء گل بنفشہ ۔ 10 گرام ۔ منقئ ۔20 گرام ۔ گاوزبان ۔ 10 گرام ۔تخم کاسنی ۔ 30 گرام ۔ تخم خیارین ۔30 گرام ۔ تخم خربوزہ ۔20 گرام ۔ شاہترہ ۔20 گرام ۔ چراہتہ ۔20 گرام ۔ افسنتین ۔20 گرام ۔ عناب ایرانی ۔10 گرام ۔ پانی 4 کلو ۔چینی 2 کلو ۔
تمام ادویات کو ماسوائے چینی پانی میں بگھو دیں کم از کم 8 گھنٹے کے لیے اس کے بعد جوشاندہ تیار کریں آدھا پانی رہ جائے تو آگ سے اتار لیں اور چھان لیں اس کے بعد دوبارا آگ پر چڑھاہیں اور چینی شامل کر دیں ایک ابال آنے پر 2 گرام ست لیموں شامل کر دیں اور شربت کے قوام پر لاہیں شربت تیار ہو جائے نیم گرم رہ جائے تب ست لوبان 2 گرام شامل کر دیں آپ کا شربت الرجین خاص تیار ہے مکمل ٹھنڈا ہو جائے تو خشک بوتلوں میں بھر لیں ۔
یہ شربت نہ صرف ہاتھوں پیروں کی جلن پر کام کرتا ہے بلکہ آپ کو ہر قسم کی خون کی خرابیوں سے بھی بچاتا ہے خون کو ٹھنڈا رکھتا ہے جن لوگوں کو چھپاکی دھپڑ بنتے ہیں ان کے لیے مفید ہے خارش پھوڑے پھنسیاں گرمی کے دانے گرمی کی شدت کو کنٹرول کرتا ہے معدہ جگر مثانہ کی گرمی کو دور کرتا ہے رنگت کو نکھارنے کے لئے بہترین نسخہء ہے ۔ گرمی کی وجہ سے رنگ کالا ہو گیا ہو تو اس کے استعمال سے ٹھیک ہو جاتا ہے گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں کو حفظ ماتقدم کے طور پر اس شربت کو لازمی طور پر استعمال کرنا چاہیے غرض بے شمار فوائد کا حامل ہے ۔
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں آپ کے فیڈ بیک ہماری رہنمائی کرتے ہیں ہمیں مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں ۔
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو بھی سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں شکریہ 


دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے 
حکیم خواجہ محمد نعیم 
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)