حب سورنجاں اپڈیٹ نسخہ
حب سورنجان
اپڈیٹ نسخہء
ایڑیوں کے درد پنڈلی کے درد اور جوڑوں کے درد کی مجرب دوا
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
آج ہماری ملاقات ایک بہترین و مجرب نسخہ کے ساتھ ہو رہی ہے اپنے مطب کا چلتا ہوا نسخہ آپ دوستوں کے درمیان شیر کیا جا رہا ہے دعا ہے اللہ کریم اس مرض میں مبتلا ہر دوست کو شفاء کاملہ سے نوازے یہ نسخہ استعمال کرنے والوں کے لیے وسیلہ شفاء بنے
وقت ضائع کیے بغیر آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہ ۔ سورنجان تلخ ۔20 گرام سورنجان شیریں ۔40 گرام ۔چوب چینی ۔20 گرام ۔اذراقی مدبر ۔20 گرام ۔زنجیبل 30 گرام ۔اسگندھ ناگوری ۔40 گرام ۔ سنامکی ۔20 گرام ۔ گودہ کوار گندل ۔حسب ضرورت ۔
تبدیلی اجزاء عقر قرحا اصل 20 گرام شامل تھا اس سے پہلے والے نسخے میں جس کو نکال کر چوب چینی کو شامل کیا گیا ہے جس سے نسخہء مزید بہتر ہو گیا ہے رزلٹ کے لحاظ سے
تمام ادویات گودہ کوار گندل کے علاؤہ کو باریک پیس کر سفوف بنالیں اور گودہ کوار گندل کی مدد سے چنے برابر گولیاں بنا لیں
ایک سے دو گولیاں صبح شام دودھ پتی یا چائے کے ساتھ استعمال کریں کھانے کے ایک گھنٹہ کے بعد خالی پیٹ یہ دوا استعمال نہیں کرنی ۔
فوائد ۔ ایڑیوں کے درد پنڈلی کے درد جوڑوں کے درد عرق النساء وجع المفاصل نقرس کے لیے بہترین دوا ہے مجرب ہے اور معمول مطب ہے چند دن کے اندر مکمل طور پر ٹھیک ہو جائیں گے جسم کے شدید درد کی بہترین اور تجربہ شدہ دوا ہے پنڈلی کے درد کی آزمودہ دوا ہے ایسے لوگ جو روزانہ انگلش پین کلر ادویات و انجکشن لگوا لگوا کر اپنے معدہ کا بیڑہ غرق کر چکے ہیں وہ کچھ عرصہ اس دوا کو استعمال کریں اللہ پاک نے چاہا تو نا صرف درد ٹھیک ہو گا بلکہ معدہ بھی ٹھیک ہو جائے گا
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے ویڈیو دیکھیں اور ویڈیو پسند آئے تو ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہماری حوصلہ افزائی فرمائیں ویڈیو لنک یہ ہے
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment