مفرح شاہی ، گھبراہٹ بے چینی دل ڈوبنا ڈر جانا اچانک دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا انجانہ خوف دھڑکا لگا رہنا اور ڈپریشن کے لیے ایک بہترین مرکب کا نسخہ ہے معدہ اور دل کو تقویت دیتا ہے دماغ کو سکون دیتا ہے
مفرح شاہی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ہمارا آج کا نسخہ ایک بہترین مرکب آسان مجرب اور زور اثر رزلٹ کا حامل نسخہ ہے جو تمام گرم علامات پر کام کرتا ہے گھبراہٹ بے چینی دل ڈوبنا ڈر جانا اچانک دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا انجانہ خوف دھڑکا لگا رہنا اور ڈپریشن کے لیے ایک بہترین مرکب کا نسخہ ہے معدہ اور دل کو تقویت دیتا ہے دماغ کو سکون دیتا ہے
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف
اجزاء نسخہ ۔ کشنیز ۔20 گرام ۔الاہیچی سبز ۔20 گرام ۔صندل سفید اصل ۔20 گرام ۔ گل سرخ ایرانی صرف پتی 20 گرام ۔زرشک شیریں ۔50 گرام ۔
سب ادویات کو صاف ستھرا کرکے سفوف بنا لیں یا شہد کا قوام بنا کر معجون بنا لیں شہد تمام ادویات سے ڈبل شامل کریں گے
1+1 چمچ چائے والی صبح شام ھمراہ سادہ پانی دودھ یا شربت گڑھل کے ساتھ استعمال کریں
مفید و مجرب نسخہ ہے اس کو مزید بہتر اور پاور فل بنانے کے لیے اس دوا میں کشتہ چاندی ہمدرد دوا خانے کا بنا ہوا ایک ڈبی شامل کر سکتے ہیں
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment