سفوف راحت جان ، ہاتھ پاؤں کی جلن

سفوف راحت جان 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 
موسم گرما اپنے عروج کی طرف بڑھ رہا ہے ایسے موسم میں ہر جاندار کو گرمی ستاتی ہے لیکن انسان سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے ہمارے کچھ دوست و احباب ایسے بھی ہیں جنگو گرمی بہت زیادہ لگتی ہے معمول سے بھی زیادہ اور برداشت سے باہر ایسے لوگ بند جوتے تک نہیں پہن سکتے تو ذرا دھیان دیں ایسے دوستوں کی مجبوری پر اور خاص طور پر تو نوکری پیشہ افراد جن کو پورا سال ہی بند جوتے پہننا پڑھتے ہیں وہ کتنے مجبور ہوں گے ایسے افراد ذرا سی گرمی سے تنگ آ جاتے ہیں جسم میں ہر وقت تپش رہتی ہے ایسے افراد جسمانی گرمی کے علاؤہ جنسی طور پر بھی ٹھیک نہیں ہوتے خاص طور پر جریان اور سرعت انزال کا بھی شکار ہو جائے ہیں 
بار بار قطرے آتے ہیں ان کا وضو برقرار نہیں رہتا مادہ تولید پتلا ہو جاتا ہے معدہ و مثانہ میں گرمی بھری رہتی ہے ہاتھ پاؤں کی جلن کا شکار رہتے ہیں  جسمانی گرمی کے علاؤہ جنسی گرمی بھی عروج پر ہوتی ہے زکاوت حس بھی بڑھ جاتی ہے 
ہمارا آج کا نسخہ نہ صرف جسمانی گرمی کو کنٹرول کرے گا بلکہ جنسی گرمی کو بھی دور کرے گا بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے بغیر کسی نقصان کے آپ اس نسخے کو بنا کر استعمال کر سکتے ہیں 
گرمی خشکی کے ہر مریض کو یہ نسخہ استعمال کرنا چاہیے خاص طور پر اس موسم میں ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ۔ گوند کتیرا ۔30 گرام ۔ چھلکا اسپغول ۔10 گرام ۔ ثعلب پنجہ ۔ 30 گرام ۔ ثعلب مصری ۔ 30 گرام ۔ موصلی سفید ۔ 30 گرام ۔ مغز تمر ہندی کلاں 25 گرام ۔ سنگھاڑا 50 گرام ۔ کوزہ مصری ۔ 25 گرام ۔ 
تمام ادویات ماسوائے چھلکا اسپغول کے گرانیڈ کر کے سفوف بنالیں اور چھلکا شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں آپ کی دواء تیار ہے ۔
صبح و شام ایک ایک چمچ خالی پیٹ سادہ پانی دودھ لسی یا شربت بزوری معتدل کے ساتھ استعمال کریں کچھ عرصہ کا متواتر استعمال آپ کو حیران کن رزلٹ دے گا 
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں آپ کے فیڈ بیک ہماری رہنمائی کرتے ہیں 
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں 

دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین 
حکیم خواجہ محمد نعیم 
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا 

پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)