شربت دینار
شربت دینار
کچھ دوائیں لازوال ہوتی ہیں سینکڑوں سال گزرنے کے باوجود ان کی افادیت میں کمی نہیں ہوئی بلکہ مُسَلَم الوَجود ہیں
جیسے معجون فلاسفہ
جوارش جالینوس
جوارش کمونی
اطریفل زمانی
اطریفل کشنیز
شربت بزوری
شربت احمد شاہ
اور شربت دینار وغیرہ
اس کے علاوہ بھی کافی ادویات قرص اور سفوف کی شکل میں موجود ہیں یہ طبی دنیا پر ان حکماء کرام کا ایک عظیم احسان ہے جنہوں نے ایسے نسخہ جات ترتیب دیے
وہ دور مسلمانوں کے عروج کا ایک سنہرا دور تھا جب بغداد میں دنیا کی سب سے بڑی طبی اور علمی درس گاہیں وجود میں آچکی تھی ہر شعبہ زندگی میں تحقیقات ہو رہی تھی
بس پھر شمال سے دم دار سرخ آندھی چڑھی اور بغداد کی گلیاں خون سے سرخ ہوگئی اور بغداد کے کتب خانے جل کر راکھ ہوچکے تھے بے شمار علمی خزانے ضائع ہوگئے ان میں چند ایک بچی کھچی میراث کچھ لوگ لے کر نکل سکے جن میں کچھ طبی نوادرات بچے اور یہ تمام نسخہ جات اسی دور کی یادگار ہیں جن میں شربت دینار کا ایک نسخہ ہے
یہ سب کچھ اس لئے بھی لکھا کہ اسکا نام دینار ہے اور یہ اپنے تیار ہونے کے زمانہ میں بغداد کے بازاروں میں ایک دینار کی بوتل شربت ملتی تھا اس لئے اسکا نام شربت دینار مشہور ہوگیا جبکہ دینار نام کی دوا اس میں کوئی بھی شامل نہیں ہے اور دوسری اہم بات اس شربت کی تیاری میں گڑ یا چینی کا استعمال نہیں ہوتا تھا بلکہ شہد ملا کر شربت تیار کیا جاتا تھا بس وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حکماء نے اس میں تبدیلی کی اور شہد کی جگہ شکر شامل کی اور اب بات چینی تک آگئی ہے آج میں آپ کو وہی اصل طریقہ جس سے یہ شربت ابتدا میں تیار ہوتا تھا لکھ رہا ہوں اوزان کے پیمانے نٸے دور کے حساب سے درج کردیتا ہوں
تخم کاسنی 50 گرام
گل سرخ 50 گرام
بیخ کاسنی 100 گرام
گل نیلوفر 25 گرام
گاؤزبان 25 گرام
تخم کثوث 100 گرام
ریوندچینی 40 گرام
شہد ایک کلو
ترکیب تیاری
ریوند چینی کو چھوڑ کر باقی تمام اجزاء بارہ گھنٹے ڈیڑھ کلو پانی میں بھگو دیں اس کے بعد آگ پر پانچ سات ابال دے کر اتار لیں اور اچھی طرح مل چھان کر پن لیں پھر اس جوشاندہ میں شہد ملا کر آگ پر رکھ دیں
جب پانی جل کر سو گرام باقی رہ جاۓ تو ریوند چینی باریک پیس کر شامل کردیں اور آگ سے اتار دیں
محفوظ کرنے کے لئے سوڈیم بنزویٹ آدھا گرام شامل کریں
مقدار خوراک
20 سے 50 گرام شربت دنیں ایک بار استعمال کریں
فواٸد
جگر کے سدوں اور ورم جگر ہیپاٹائٹس بی سی جیسے امراض پیٹ میں پانی جیسی امراض کا اپنی مثال آپ علاج ہے
غدی اعصابی مسہل کے بجائے اسے استعمال کرسکتے ہیں اگر اس کے استعمال سے پیٹ میں درد ھو یا پاخانے زیادہ آئیں تو مقدار خوراک کم کر دیں تاکہ مریض کمزور نہ ہوجاۓ ہیپاٹائٹس ہرقسم کا بہترین علاج ہے
#شربت_دینار
Comments
Post a Comment