دوائے کمال ، سوزش پاؤں پر ہو تو یہ جگر کی خرابیوں کو ظاہر کرتی ہے اور اگر ہاتھوں کی انگلیوں پر ہو تو دل کے بطن میں خرابی کو ظاہر کرتی ہے اور اسی طرح اگر چہرے پر ہو تو گردے کی خرابی کو ظاہر کرتی ہے ، ورم ، سوجن و سوزش
دوائے کمال
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
آج کا نسخہ و پوسٹ ورم سوجن و سوزشِ پر ہے موجودہ وقت میں یہ امراض بہت زیادہ دیکھنے میں آ رہے ہیں اس کی وجہ ناقص غذاہیں گندے مصالحے ہر کھانے والی چیز میں مرچ مصالحہ کا حد سے زیادہ استعمال گندھے تیلوں میں بنی ہوئی اور تلی ہوئی اشیاء کا بکثرت استعمال گوشت کا حد سے زیادہ استعمال ان امراض کا سبب بن رہا ہے
دوائے کمال ورموں کی کامیاب دواء ہے
علامات کے اوپر بات کی جائے تو اگر سوزش پاؤں پر ہو تو یہ جگر کی خرابیوں کو ظاہر کرتی ہے اور اگر ہاتھوں کی انگلیوں پر ہو تو دل کے بطن میں خرابی کو ظاہر کرتی ہے اور اسی طرح اگر چہرے پر ہو تو گردے کی خرابی کو ظاہر کرتی ہے
دوائے کمال ان تمام علامات پر آپ کو بہترین رزلٹ دیتی ہے بغیر کسی نقصان کے بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے
اجزاء نسخہء ۔ فلفل سیاہ ۔10 گرام ۔ نوشادر ٹھیکری ۔25 گرام ۔ سنڈھ ۔ 50 گرام ۔ ریوند خطائی ۔50 گرام ۔ سنامکی ۔50 گرام
تمام ادویات کو صاف ستھرا کر کے سفوف بنا لیں
ایک ماشہ مقدار خوراک دن میں تین بار ھمراہ عرق کاسنی خالی پیٹ یا کھانے کے ایک گھنٹے کے بعد استعمال کریں
اس دواء کے ساتھ آپ بطور معاون دواء معجون دبیدالورد بھی استعمال کر سکتے ہیں اگر ضرورت محسوس ہو تو اور معجون دبیدالورد کا نسخہ اسی گروپ میں پوسٹ کی شکل میں شامل ہے
یہ پیور ہربل فارمولا ہے جو نہ صرف ورموں کو دور کرتا ہے بلکہ آپ کے معدہ اور جگر کو از سر نو جوان کرتا ہے قبض کو دور کرتا ہے جسمانی خشکی کو دور کرتا ہے آپ کی آنتوں کی خشکی دور کرتا ہے
غرض ایک بہترین قسم کا نسخہ ہے جو ہر قسم کے مضر صحت اجزا سے مکمل پاک ہے آپ کی صحت کو مکمل طور پر ٹھیک رکھتا ہے
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں آپ کے فیڈ بیک ہماری رہنمائی کرتے ہیں
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
یہی دواء اگر آپ ہم سے منگوانا چاہیں تو ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment