_ھومیو_پیتھک_دوا_کے_استعمال_کا_درست_طریقہ_

#_ھومیو_پیتھک_دوا_کے_استعمال_کا_درست_طریقہ_
#_تحریر_مرحوم_ہومیوپیتھک_ڈاکٹرعابد_راو_صاحب_
اس پوسٹ میں آپکو آپکے ہر سوال کا جواب ملے گا۔
آج اس پوسٹ میں سب کو ھومیوپیتھک میڈیسن کے استعمال کا طریقہ بتا رہا ھوں۔ تاکہ عام آدمی بھی اس علم سے واقف ھو اور اپنی دوا سے بہتر فائدہ حاصل کرے۔ 
یہ پوسٹ کچھ طویل ہے آرام سے پڑھیں ایسی پوسٹ آپکو بہت کم نظر آئے گی۔ 
اس پوسٹ میں ہر طرح کی دوا کے استعمال کا طریقہ بہت تفصیل سے بیان کرنے کی کوشش کروں گا۔ انشاءاللہ۔ 
 👈 پہلی بات یہ نوٹ کر لیں کہ سوائے چند میڈیسن خاص طور پر👈 ایسڈ فاس 1x اور👈 انسولینم  کے باقی سب ھومیوپیتھک خالی پیٹ یعنی کھانے سے 15 منٹ پہلے لینے بہتر اور یقینی فائدہ دیتی ہیں۔ 

👈1۔ سب سے پہلے مدر ٹینچر  کا استعمال۔
یہ ادویات جن پر Q یا Q=1x لکھا ھوتا ہے یا MOTHER Tinture لکھا ھوتا ہے یہ دوا میڈیسن کی خاصیت یعنی کس چیز سے بنی ہے ایک قطرے سے 20قطرے مرض کی شدت کے حساب سے  تک استعمال کی جا سکتی ہیں۔
 یہ زیادہ تر عام میڈیسن کریٹگسQ. ( دل کی دوا) دن میں 3 بار 10 قطرے ایک کپ یا ایک گلاس پانی میں مکس کر کے خالی پیٹ  پی لیں۔ لیکن ایمرجینسی کی صورت میں یہ کسی بھی وقت لی جاسکتی ہیں اور ان کے دہرانے کا وقفہ بھی 10 منٹ کیا جا سکتا ہے۔
👈لیکن زہر یلی جیسے نکس وامیکا۔ لیکس۔ آرسینکم۔ آرینتھو۔ گالیم وغیرہ۔ کا استعمال صرف ڈاکٹر کی ہدایت اور بتائے ھوئے طریقہ پر ہی کریں۔
البتہ ایسڈفاس جسے سفید بالوں کی گروتھ روک تھام  کے لیئے اکثر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے پانچ قطرے کھانے کے درمیان میں لینا بہت بہتر ھوتا ہے ورنہ یہ آپکا مقعد پکا سکتی ہے۔

👈2۔۔۔۔ 2X۔ 3X. یہ دوا گولیوں اور قطروں دونوں میں ملتی ہے  ان کا استعمال عمر کے لہاظ سے بڑے آدمی کے لیئے 2 سے 4 گولیاں دن میں تین بار لے سکتے ہیں۔ قطروں کی شکل میں 1 قطرے سے 5 قطرے تک۔
👈نوٹ۔ بعض دفعہ D2۔4D بھی لکھا ھوتا ہے یہ سمجھیں ایک ہی بات ہے۔

👈3۔۔۔  6 X سے 12X  یہ دوا بڑوں کے لیئے 4 گولی یا 5قطرے اور عمر کے لہاز سے بچوں کو آدھی اور شیرخوار بچوں کے لیئے اس سے آدھی دوا لیں۔

👈4۔۔۔۔  30 یا 30c یا 30x اس دوا کے 3قطرے آدھی چمچ پانی میں ملا کر  خالی پیٹ زبان پر ڈالیں۔۔ یہ دوا بغیر پانی کے زبان کی نوک پر بھی ڈال سکتے ہیں۔ لیکن دوا کے استعمال سے پہلے اچھی طرح سادہ پانی سے کلی ضرور کریں۔ اور دوا کے استعمال سے پہلے اور بعد کچھ کھانے سے پرہیز کریں البتہ سادہ پانی پینے کا کوئی حرج نہی۔

👈5۔۔۔ 200 یا 200c یا 200x یہ دوا بھی آدھی چمچ پانی کے ساتھ  دن میں دوبار خالی پیٹ صبح اور رات کو سونے سے قبل لیں۔

👈6۔۔۔ 1m.یا 1000 یہ دوا چار سے سات دن کے وقفہ سے 1 سے 3قطرے خالی پیٹ صبح سویرے یا رات کو سوتے وقت کلی کرنے کے بعد زبان کی نوک پر ڈالیں۔ زبان کے درمیان پر ڈالنے سے مطلوبہ نتائج کم ملتے ہیں۔

👈7۔۔۔  10m دوا ہفتے میں ایک بار یا 15 دن کے بعد اوپر بیان کردہ طریقہ پر لیں۔

👈8۔۔۔  cm.یا 50cm. دوا 20 دن سے 30 دن کے وقفہ کے بعد لیں۔

👈👈 نوٹ۔۔۔ cm اور ہائی پوٹینسی لینے کے لیئے دو دن پہلے اور دو دن بعد دوسری دوا لینے سے پرہیز کریں۔

اسی طرح اگر تھوجا دوا لیں تو اس دن دوسری دوا نہ لیں۔

👈9۔۔۔ جو میڈیسن جن پر۔ Ptk.no یا R نمبر۔ یا k.no. یا m.no ایسا کچھ لکھا ھوتا جو کمپنی کمبینیشن کی شکل میں بناتی ہیں۔ ان پر طریقہ استعمال لکھا ھوتا ہے اسے عمر کے حساب سے 5 ۔ 10۔ 20۔قطرے پانی میں ملا کر دن میں 3 بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔

👈10۔۔۔ سیرپ کی شکل میں دوا بھی ایک چمچ دن میں 3 بار لیں۔ بچوں کو نصف دوا دیں۔ شیرخوار کو اس سے نصف۔
👈نوٹ۔ تکلیف اور شدت کی حالت میں کم وقفہ سے آرام آنے تک بار بار دہرایا جا سکتا ہے۔

👈11۔۔۔ یہ بھی یاد رکھیں نو سوڈز  ہائی پاور کو 3 خوراک سے زیادہ نہ دیا جائے۔ اور کم طاقت میں  ۔ کم سے کم لیا جائے ۔
 اور ایک عام سی بات جیسے پیٹ میں کسی بھی قسم کا درد ھو یا منسز کا درد  آپ Mag phos.6x چار عدد گولیاں چبا کر یا اسے نیم گرم پانی میں گھول کر پی لیں اور دس منٹ کے وقفہ سے دوبارہ لیں یہ پیٹ کے ایریا کے ہر قسم کی درد کو فورن آرام دے گا۔
اسی طرح کولوسینتھ بھی کام کرے گی۔
اسی طرح کسی چوٹ کے لیئے آرنیکا 3x  اور ہائپریکم 200 چند سیکنڈ میں آپ کو درد سے نجات دلا دے گا۔
 بے شک درد گردہ ھو۔ اپینڈیکس کو بھی وقتی فائدہ ضرور دے گی۔
بیلا ڈونا 200 گلے کے درد میں 3منٹ میں آرام دے گی۔
کسی بھی قسم کی متلی ھو ایپیکاک 30۔ یا 200  کی ایک خوراک نارمل کر دیتی ہے اور یہ چند میڈیسن اپنے گھر میں ضرور رکھیں۔
یہ یہ پوسٹ عام آدمی کی سمجھ اور ھومیو پر ہر آدمی کی آسان اپروچ کے لیئے کی گئی ہے۔
کچھ لوگ پوچھتے ہیں دوا کتنے عرصہ استعمال کریں۔
 پہلے تو یہ بات اپنے قریبی ھومیو ڈاکٹر سے پوچھنی چاہیئے تاکہ وہ آپ کو آپ کے حساب سے بتائے لیکن ایک بات عرض کر دیتا ھوں کہ پوٹینسی لینے کے بعد جیسے ہی تکلیف ختم ھو دوا کا استعمال  بند کرنا زیادہ مفید ھوتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ بھی یقین رکھیں پاکستانی ادویات بھی بہترین کام کرتی ہیں۔ جن میں کمال لیبارٹری۔مسعود کمپنی۔کینٹ کمپنی۔بروکس کمپنی۔Bm. سب کی اکثر میڈیسن  عام امراض کے لیئے ٹھیک ہیں۔ البتہ کرانک۔ پرانے اور پیچیدہ امراض کے لیئے  صرف پوٹینسی ہی کام کرتی ہے۔۔
اس کے علاوہ۔  ایک سوال یہ بھی ھوتا ہے کہ کیا انگریزی ادویات کے ساتھ بھی ھومیو دوا استعمال ھو سکتی ہے جی بلکل استعمال ھو سکتی ہیں۔ بس  کم سے کم 20 منٹ کا وقفہ کر لیا کریں۔ البتہ جب ھومیو دوا اپنا اثر شروع کر دے گی تو آپکی دوسری دوا کی ضرورت ہی نہی رہے گی۔
البتہ ایک ھومیو ڈاکٹر کی دوا کے ساتھ دوسرے ھومیو ڈاکٹر کی دوا مت لیں کیونکہ نہی معلوم کہ کس نے کیا دوا دی ہے ۔
ایک دوا دوسری دوا کے اثر کو ختم کر سکتی ہے۔
👈ایک یہ بھی سوال ھوتا ہے کہ کیا سگریٹ۔ نسوار۔ پان کھانے والے بھی ھومیو دوا استعمال کر سکتے ہیں۔؟؟
 جی بلکل کر سکتے ہیں لیکن دوا کے پندرہ منٹ پہلے اور بعد ایسی چیزیں استعمال نہ کریں۔ اور دوا کے استعمال سے پہلے اچھی طرح کلی اور غرارے کر لیں۔
یہ باتیں اپنے پاس محفوظ کرلیں ممکن ہے یہ پوسٹ پھر آپکو نہ ملے۔
اس پوسٹ کو کاپی کر کے اپنے نام کے ساتھ آپ اپنے گروپ اور آپنی آئی ڈی پر پوسٹ کر سکتے ہیں۔ 

تحریر مرحوم ہومیوپیتھک ڈاکٹر عابد
 

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)