رینو ٹیب
رینو ٹیب
قبض کشاء و تیزابیت معدہ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے
ہمارا آج کا موضوع ام الامراض قبض کے حوالے سے ہے یہ ایسا مرض ہے جو ایک بار جسم انسانی کے ساتھ منسلک ہو جائے تو بندہ کہیں کا نہیں رہتا جی ہاں یہ حقیقت ہے کہ قبض کا مرض ہر وقت بے سکون بے چین اور قبض کی وجہ سے بہت سے امراض میں گھرا رہتا ہے بے چینی بے سکونی چڑچڑا پن خشکی خفگی سر درد بلڈ پریشر کا ہائی رہنا غصہ اور وہ بھی بات بات پر پیٹ کا بھاری رھنا تناؤ میں رھنا پیٹ کا پھولنا نیند کی کمی ہو جانا اور بہت سے دیگر امراض بھی قبض کی وجہ سے سامنے آتے ہیں اسی لیے قبض کو ام الامراض کہا جاتا ہے سارے مرضوں کی ماں یہ لقب اس کو ایسے ہی نہیں مل گیا
اب بہت سے لوگ قبض کو ختم کرنے کے لیے بے شمار ادویات کا استعمال کرتے ہیں اصل سبب کی طرف بہت کم لوگ توجہ دیتے ہیں ہمارا رہن سہن ہمارا کھانا پینا سب ٹھیک نہیں ہے اس کی وجہ نیچرل اشیاء کا استعمال نہ کرنا دیکھا دیکھی ہمیں برگر فیملی بنانے کا شوق چڑھا ہوا ہے رہی سہی کسر فاسٹ فوڈ برگر شورامے چاول بریانیاںوں نے نکال دی ہے بازائ آٹا میدہ بھی اس مرض کو بڑھانے میں پیچھے نہیں ہیں ہمارا نظام ہضم اتنا ظلم برداشت نہیں کر سکتا ہمارا آنتیں اتنی خشکی کیسے برداشت کریں ۔ غرض معدہ نے انسان کے سامنے اپنے ہاتھ جوڑ دیے تو آنتوں نے خوراک کو جام کرنا شروع کر دیا جس کے نتیجے میں قبض کا تحفہ مل گیا انسان کو اور اس تحفہ نے پہلا گفٹ بواسیر کی شکل میں دیا اس کے بعد لاتعداد امراض اور اس کے بعد بے شمار ادویات بس کھاتے رہو
ہمارا موضوع کہاں سے کہاں چلا گیا مقصد آپ کو حقیقت کا ادراک کروانا تھا کہ معدہ آپ کو بار بار وارننگ دیتا ہے ۔
بہرحال ہم اپنے موضوع کی طرف آتے ہیں
آج ایک بہترین نسخہء ہے قبض اور تیزابیت کے حوالے سے جو نہ تو صرف قبض کو دور کرتا ہے بلکہ ریاح ہوا جسمانی درد ریح ہوا کے درد معدہ کی تیزابیت کو دور کرتا ہے
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف ۔
اجزاء نسخہء ۔ مصبر ۔سورنجان شیریں ۔ منقہ برابر وزن
منقہ میں سے بیج نکال لیں اور کوشش کریں کہ منقہ باقی ادویات سے تھوڑا زیادہ ہو تاکہ بیج نکال کر باقی وزن دوسری ادویات کے برابر ہو جائے
اب پہلی دونوں ادویات الگ کوٹ چھان لیں اور منقہ کو ہاون دستے میں اچھی طرح کوٹ لیں اور تھوڑا سا پانی دو چار قطرے تقریباً شامل کر کے باقی ادویات شامل کریں اور تمام ادویات کو یکجان کر لیں اور دانہ مٹر برابر گولیاں بنا لیں
ایک تا دو گولی رات سوتے وقت نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں
چند دانے کے متواتر استعمال سے اس مرض سے چھٹکارا مل جاتا ہے
بنائیں استعمال کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment