اعصابی کمزوری

اعصابی کمزوری  (nervous weakness)
 ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کا اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے اور اس کی علامات میں انسان کے اعضا کا درست طریقے سے کام نہ کر سکنا شامل ہے۔
علامات میں کانپنا
اعضا مکمل طور پر متحرک نا ہونا
 اور چلنے میں تکلیف جیسے مسائل شامل ہیں۔ 
مریض کو سونے میں دشواری کے ساتھ ساتھ جذباتی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 
اس بیماری کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کرنا اس بیماری میں مبتلا افراد کے لیے دوا کی طرح اہم ہے، 
 ہلکی پھلکی ورزش کو بھی انسان اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا سکتا ہے۔
اعصاب ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم اور لازمی حصہ ہیں۔ 
معاشی تفکرات
اعصاب حرام مغز سے جڑا وہ نظام ہے جو پورے جسم کے تمام تر افعال کو کنٹرول کرنے میں بنیادی کردار کا حامل 
اعصاب ہمارے جسم کی حرکات و سکنات کو منظم کر کے دماغ سے اعضا اور اعضا سے دماغ تک پیغام رسانی کا کا م بخوبی سر انجام دیتے ہیں۔
اعصاب ڈوری نما ریشے ہیں جو دماغ کو بدن انسانی کے دیگر نظاموں سے مربوط رکھے ہوئے ہیں جب اعصاب میں کمزوری واقع ہو یا ان کی کار کردگی میں نقص آنے لگے تو انسانی بدن بہت سے مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔
اعصابی کمزوری کے مجموعی صحت (health) پر اثرات ہوتے ہیں ؟؟؟؟؟؟
اعصابی کمزوری (asabi kamzori) سے پورا بدن کمزوری میں مبتلا ہونے لگتا ہے۔چونکہ نہ صرف عصبی نظام بلکہ انسانی جسم کے تمام تر نظام ہی دماغ کے تابع افعال سر انجام دیتے ہیں اور بلواسطہ یا بلا واسطہ یہ سب اعصابی نظام سے مربوط  ہو تے ہیں۔

*جسمانی کمزوری  (jismani kamzori) نمایاں ہو کر سستی وکاہلی کا غلبہ ہونے لگتا ہے۔
*چہرہ بے رونق ہو کر افسردگی سی چھانے لگتی ہے۔
*پورے بدن میں دردیں اور کندھوں،کمر اور ٹانگوں میں شدید درد رہنے لگتا ہے۔
*بھوک کم ہونے کی وجہ سے کچھ کھایا پیا بھی نہیں جاتا نتیجتاً انسان نحیف و ضعیف ہو کر وقت سے پہلے ہی موت کی تمنا کرنے لگتا ہے۔
*کسی کام میں دل نہیں لگتا طبیعت میں اداسی اور اکتاہٹ نمایاں ہونے لگتی ہے۔
*بعض اوقات مریض مایوسی اور نا امیدی میں اس قدر گھر جاتا ہے کہ خود کشی (suicide) تک کرنے کے بارے میں سوچنے لگتا ہے۔
*گھبراہٹ  (anxiety)  اور خوف سے ہاتھ پاؤں سرد اور ٹھنڈے پسینے بھی بکثرت آنے لگتے ہیں۔
*علاوہ ازیں کئی دیگر عوامل جیسے ضعفِ دماغ ،خون کی کمی،ذیابیطس،لو بلڈ پریشر، کثرتِ فکر و غم،اچانک صدمہ،نشہ آور اشیا کا بکثرت استعمال، بھی اعصابی کمزوری کا سبب ہو سکتے ہیں۔
سب سے پہلے اپنے مرض کے اسباب پر غور کریں اور اپنے معالج کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں۔بعد ازاں اپنے معالج کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی خوراک کو متوازن کریں۔ ماخوذ از ایچ ٹی وی
اس ضمن میں اپنے پرکھوں کی ڈائری کا نسخہ نمبر  263 پیش کر رہا ہوں ۔
دعا ہے اللہ قبلہ والد گرامی کی برزخی منازل آسان فرمائے 
یہ دوا مطب رضا میں معمولا استعمال ہوتی ہے 
نسخہ نسخہ نسخہ 
کچلہ مدبر 10گرام 
زعفران کشمیری 10گرام 
عقر قرعا
فلفل دراز 
دارچینی 
جاوتری 
سورنجاں شیریں 
ہر واحد 20گرام 
دانہ الائچی سیاہ 25گرام 
زنجبیل بے ریشہ 25 گرام
تمام اشیاء کو سفوف بناکر 
ادرک کے پانی میں کھرل کر لیں 
اور کالی مرچ کے برابر گولی بنا لیں 
خوراک
ایک گولی صبح شام 
نصاب تیس یوم 
اللہ حافظ و ناصر 
ابن طب 
ظہور احمد رضا

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)