سفوف ہاضم نمبر 5

سفوف ہاضم نمبر 5
غدی اعصابی ہاضم 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے 
آج کا نسخہ امراض معدہ کے حوالے سے ہے نظریہ مفرد اعضاء کا یہ نسخہ اپنی افادیت میں مجرب ترین نسخوں میں شمار ہوتا ہے گرم تر مزاج کا حامل یہ نسخہ معدہ کے امراض کے لیے واقعہ ہی لاثانی ہے خاص طور پر جب معدہ سرد ہو چکا ہو اس نسخے کے بہت سے فوائد ہیں لیکن سب سے پہلے ہم آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات کریں گے ۔
اجزاء نسخہء ۔ ریوند خطائی ۔ 80 گرام ۔ سنڈھ 50 گرام ۔ فلفل سیاہ ۔50 گرام ۔ فلفل دراز ۔50 گرام ۔ پودینہ خشک ۔300 گرام ۔ نوشادر ٹھیکری ۔200 گرام ۔گندھک آملہ سار مدبر ۔ 200 گرام ۔ سوڈا بائی کارب ۔ 200 گرام ۔ بادیان ۔200 گرام ۔ اجوائن دیسی ۔ 200 گرام ۔ سنامکی صاف شدہ صرف پتی ۔100 گرام ۔نمک سیاہ ۔150 گرام ۔
تمام ادویات کو صاف کرنے کے بعد سفوف بنا لیں 
نوٹ ۔اس نسخے میں گندھک آملہ سار ایسے ہی شامل کی جاتی ہے لیکن ہم نے مدبر کر کے شامل کی ہے تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی مضر اثر باقی نہ رہے ۔
فوائد ۔ بہترین قسم کا ہاضم ہے جو گندی ہؤا کا جسم انسانی سے اخراج کرتا ہے معدے میں صفرا کی کمی کو پورا کرتا ہے ۔بھوک لگاتا ہے ہاضمہ درست کرتا ہے ۔ترش اور کھٹے ڈکار ختم کرتا ہے ۔پیٹ میں ہؤا کا گولہ ریح بدہضمی پیٹ درد پیٹ کے پھولنے کو ختم کرتا ہے ۔ قبض خارش پھوڑے پھنسیاں پرانی پیچس بدہضمی کی وجہ سے ہونے والا درد ۔ کثرت احتلام ضعف معدہ و جگر میں مفید ہے ۔
اگر صرف بھوک نہ لگنے کا ایشو ہو تو اسی نسخے میں ترپھلا 50 گرام شامل کر لیں ۔زبردست بھوک لگے گی ۔
امراض جگر امراض معدہ کے حوالے سے یہ زبردست دواء ہے ہائی کولیسٹرول کو بھی ٹھیک کرتی ہے غرض ایک یہ نسخہ آپ کے پورے مطب کی شان بڑھا سکتا ہے مختلف امراض میں مختلف بدرقہ کے ساتھ استعمال کروائیں اور 100 پرسنٹ رزلٹ لیں ۔
مقدار خوراک ۔ 1 ماشہ سے ڈیرہ ماشہ تک کھانے کے بعد سادہ پانی عرق سونف یا گیسٹوریکس سیرپ کے ساتھ استعمال کریں اور گیسٹوریکس سیرپ کا نسخہ اس سے پہلے اسی گروپ میں شیر ہو چکا ہے 
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں آپ کے فیڈ بیک ہماری رہنمائی کرتے ہیں ہمیں مزید آگے بڑھنے کا حوصلے دیتے ہیں ۔
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں 

دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے 
حکیم خواجہ محمد نعیم 
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا 

آن لائن منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ 

پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)