اطریفل اسطوخودوس ،،،سردرد کے لیے مفید ہے پرانے سے پرانے سردرد پر کام کرتا ہے۔بلغمی رطوبات و فصلات کو صاف کرتا ہے سر کا بھاری پن نزلہ زکام سے ہونے والی جکڑن کو مفید ہے اسکو دماغ کا جھاڑو بھی کہتے ہیں۔داہمی نزلہ زکام اور قبض کو بھی ٹھیک کرتا ہے بہرے پن میں بھی مفید ہے جو نزلی رطوبات کی زیادتی کی وجہ سے ہو
اطریفل اسطوخودوس
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے اللہ پاک کے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں گے دعا ہے کہ اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ۔
ہمارا آج کا نسخہ طبی فارماکوپیا کا مشہور نسخہ ہے جو سردرد کے لیے مفید ہے پرانے سے پرانے سردرد پر کام کرتا ہے۔بلغمی رطوبات و فصلات کو صاف کرتا ہے سر کا بھاری پن نزلہ زکام سے ہونے والی جکڑن کو مفید ہے اسکو دماغ کا جھاڑو بھی کہتے ہیں۔داہمی نزلہ زکام اور قبض کو بھی ٹھیک کرتا ہے بہرے پن میں بھی مفید ہے جو نزلی رطوبات کی زیادتی کی وجہ سے ہو
آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف ۔
اجزاء نسخہء۔ترپھلا 60گرام۔پوست ہلیلہ۔تربد۔بسفاہج افتیمون کشمش۔اسطوخودوس ۔ثنامکی ہر ایک 20 گرام۔ روغن بادام خالص 100 ملی گرام ۔ شہد 1 کلو ۔
یاد رکھیں کہ ثنا مکی کی صرف پتی شامل کرنی ہیں ڈنڈی پھول شامل نہ ہوں۔
روغن بادام کے علاوہ تمام ادویات کا سفوف بنا لیں لیں اور روغن بادام کے ساتھ چرب کرلیں لیں یعنی روغن بادام کے اندر مکس کر لیں اس کے بعد شہد کا قوام بنا کر تمام ادویات کو شامل کرکے معجون بنا لیں۔
ایک ایک چمچ دوا نیم گرم پانی کے ساتھ صبح و شام خالی پیٹ استعمال کریں یا عرق گازوبان سے لے سکتے ہیں۔
اسی دوا کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب بھی کر دیں تاکہ محبتوں کا یہ کاروان چلتا رہے یہ تبھی ممکن ہے جب آپ دوست و احباب تعاون فرمائیں۔
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
آپ یہی دوا ہم سے بھی منگوا سکتے ہیں ہماری بنی ہوئی ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment