سارسپریلا یعنی عشبہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ سارسپریلا یعنی عشبہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکہ افریقہ اور بعض مغربی ممالک مین پائی جانے والی ایک بیل دار درخت کی جڑ کانام عشبہ ھے پاکستان مین ھر پنسار سٹورسے عام مل جاتی ھے سرخی مائل بھورے رنگ کی اور ذائقہ مین تلخ اور خراش پیدا کردینے والی ھے مزاج کےاعتبارسے عضلاتی غدی ھے زیادہ سے زیادہ چھ ماشہ تک کھائی جاسکتی ھے فوائد مین مصفی خون ملطف ومعرقق مجفف رطوبات مسہل بلغم دافع آتشک خنازیر وجع المفاصل پسینہ آور۔۔۔۔اب ان اصطلاحات کی آپکو قطعی سمجھ نہین آئی ھوگی اسلیے ان اصطلاحات کی وضاحت بھی آسان الفاظ مین لکھ رھاھون
ملطف کی تعریف کچھ یون ھے کہ جب خون گاڑھا گندا اور غلیظ ھوجاۓ یعنی اعصابی سوزش جس مین خون گاڑھا اور غلیظ رطوبات کی کثرت سےایسے پھوڑے پھنسیان جن مین سےپانی رستا ھوجیسے چہرے پہ اکثر دانے نکل آتےھین جیسے چیچک کی پھنسیان پیپ دار ھوتی ھین آپ مین سے اکثریت نے چیچک کی پھنسیان نہین دیکھی ھونگی خیرسے مین نے دیکھی ھین اب توخیر اس مرض کا نام ونشان بھی نہین کبھی یہ وبائی شکل مین یکدم بہت سے لوگ اسکا شکار ھوجاتےتو پتہ چل جاتاکہ چیچک پھیل گئی ھے کسی بڑی عمر کےبندے کے چہرے پہ بے شمار گڑھے آپکو نظر آئین اور چہرہ بدنما نظرآۓ تو سمجھ لین کہ چیچک کاشکار رہ چکاھے خیر چیچک سے اموات بھی کافی ھوتی تھین بہرحال اتنی نہین جتنی طاعون سے ھواکرتی تھین اللہ تعالی سب کو اپنی امان مین رکھے
آتشک ھنجیراں اور ایسے پھوڑے جواکثر برسات کےموسم مین نکل آتے ھون تو ایسی گندی رطوبات کوخون سے چھانٹ کر خون لطیف بنانا یعنی معتدل قوام کاکرنا ملطف کہلاتاھے اور لفظ معرقق کامطلب ھے کہ خون کواتنا پتلا کردے کہ جیسے پٹرول ھو انتہائی پتلا اور باریک سے باریک خون کی نالی مین تیزی سے دوڑسکے
ملطف اور معرقق کی مجموعی تعریف کچھ یون ھے کہ عضلاتی اعصابی تحریک مین خون گاڑھا پن اور غلیظ ھوجاتاھے جس کی وجہ سے اسکی لطافت کی صفت ختم ھوجاتی ھے غلظت کی وجہ سے رقت ختم ھوجاتی ھے پھر دوران خون پوری طرح جاری ھی نہین رہ سکتاتنگ نالیون مین یاتورک رک کرچلتاھے یاپھر مکمل رک جاتاھے نتیجہ کیانکلتاھے ابتدامین تو جوڑون مین درد یا پھر جوڑون مین رطوبات کاجمنا یعنی فریزجائینٹ جسے آپ طبی زبان مین تحجرالمفاصل بھی کہتےھین پھر کام آگے بڑھے توخارش نمونیا جیسی علامات اگر مذید آگے بڑھے تونالیون کی بلاکیج اور بعض لوگون کواٹیک تک نوبت آجاتی ھے ان سب باتون سے ھمین ایک ھی سبق ملاھے کہ ھرحال مین خون کاقوام لطیف اور رقیق یعنی پتلا رھے تب ھی بدن کانظام بہتررہ سکےگا اب اسکے لیے حرارت غریزی کاپیداکرنا نہایت ضروری ھےان تمام مسائل کےازالےکےلیے اگر ھم ایک ھی ایسی دوا استعمال کرلین تو کتنی اچھی بات ھے تودوستو خون کاقوام پتلا یعنی رقیق کرنا اور اسے لطیف کرنا اور پھراس مین حرارت غریزی بھی پیدا کرنا ایک اکیلی دوا عشبہ مین موجودھین
یادرھے یہ صرف بلغمی مادے کوھی خون سےنہین نکالتی بلکہ بدن مین پیدا شدہ زائد مقدار مین سودا کوبھی نکال باھر کرتی ھےیہی وجہ ھے کہ عشبہ کوھم جلدی خارش چنبل داد تک لیے نہایت ھی اعلی دوا سمجھتےھین ھرطریقہ علاج مین اسکے مرکبات موجود ھین طب یونانی کی مشہور دوا معجون عشبہ ھے اور بعض مصفی خون شربتون مین اسکا استعمال لازما کیاجاتاھے آپ مندرجہ ذیل شربت خودسے تیارکرسکتے ھین
عشبہ 50گرام
بسفائج 50گرام
نسوت 20گرام
چرائیتہ 50گرام
افسنتین 25گرام
عناب 50گرام
چینی 2250گرام
معروف طریقہ کےمطابق شربت بنالین تین بوتل شربت تیارھوگا
اوپر بتائی گئی تمام امراض کےلئے اعلی درجہ کاشربت ھے دوچمچ دن مین تین باردیاجاسکتاھے
اگر صرف جوڑوں مین درد ھے توچوب چینی عشبہ برابروزن پیس لین ایک گرام تک دن مین تین بارھمراہ پانی لین جوڑوں مین درد اور مصفی خون دونون صفات کےلئے آسان ترین دواھے پانچ منٹ مین تیارکی جاسکتی ھے اسی کےساتھ اجازت نیک تمناؤن کےساتھ اللہ تعالی تمام بیمارون کو صحت کاملہ عطافرمائے آمین ثم آمین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
Comments
Post a Comment