شربت بزوری معتدل

شربت بزوری معتدل
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیسے  ہیں آپ سب  دوست و احباب ۔
 امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست و احباب اللہ پاک کے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں گے
دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 
ہماری آج کی پوسٹ شربت بزوری معتدل پر ہے جو موسم گرما کا بہترین ادویاتی مشروب ہے نیچرل ادویات سے تیار شدہ یہ مشروب جگر گردے اور مثانے کی گرمی کو دور کرتا ہے خون میں موجود زاہد گرمی کو ختم کرتا ہے ہاتھ پاؤں کی جلن میں مفید ہے یرقان گرمی کے بخاروں اور پیشاب کی روکاوٹ میں مفید ہے انتہائی خوش ذائقہ شربت اور فوائد سے بھرپور گرمی کا توڑ اور گرمی کا دشمن بھی اس شربت کو کہا جاتا ہے تو سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی۔
اجزاء نسخہ۔ گوکھرو۔ 50 گرام۔بیخ بادیان۔50۔بیخ کاسنی۔100 گرام۔تخم خربوزہ۔50گرام ۔تخم کاسنی۔50۔الاہیچی سبز 20گرام۔چینی 3 کلو پانی 5 کلو ۔
تمام ادویات کو پانی میں بھگو دیں 8 گھنٹے کے لیے اسکے بعد جوشاندہ تیار کریں جب دو چار ابال آ جاہیں تو چھان کر چینی شامل کرکے شربت تیار کریں جب مکمل ٹھنڈا ہو جائے تو بوتل میں ڈال کر محفوظ کر لیں۔
دو سے چار چمچ شربت پانی یا لسی میں شامل کرکے دن میں دو سے تین بار استعمال کریں
بچوں کو انکی عمر کے حساب سے دیں گے
اسی شربت کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ہمارے چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں

دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا 

آپ یہ شربت اگر ہم سے ہمارا بنا ہوا منگوانا چاہیں تو ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ 

اگر پوسٹ آپ کو اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)